How to earn money online without investment in urdu |بغیر سرمایہ کاری کے آن لائن پیسے کیسے کمائیں
آجکل مہنگائی میں جس تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس کی وجہ سے ایک تنخواہ دار اور مزدور کے لیے گھر کو چلانا مشکل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی بغیر سرمایہ کاری اور کسی کے ماتحت کام کرنے کے بجائے آن لائن ارننگ کو ترجیح دے رہا ہے کوئی اپنی بورنگ نوکری اور تھکا دینے والے معاملات سے تنگ ہے تو کوئی اکسٹرا پیسے کمانا چاہتا ہے ان سب کا حل ان لائن ارننگ ہے آئیے میں آپ کو بتاتی ہوں کہ آپ کس طرح اپنی اسکیلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ان لائن پیسے کما سکتے ہیں
بلاگ شروع
اگر آپ لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ اپنا بلاگ بنا کر آن لائن پیسے کما سکتے ہیں شروع میں آپ فری بلاگنگ کے ذریعے شروعات کر سکتے ہیں آپ بلاگنگ کے لیے کسی ایسے عنوان کا انتخاب کر سکتے ہیں جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں اور آپ اس عنوان پر کافی زیادہ آرٹیکل لکھ سکتے ہیں .
اگر آپ ایک عورت ہے تو آپ کوکنگ کے بارے میں لکھ سکتی ہیں اور اپنی ریسپیز شیئر کر سکتی ہیں کہانی لکھ سکتی ہیں یا ڈریس ڈیزائن کے بارے میں بتا سکتی ہیں اگر آپ ایک مرد ہیں تو آپ ٹیکنالوجی کے متعلق آرٹیکل لکھ سکتے ہیں ،اپنے بزنس کے بارے میں لکھ سکتے ہیں یا اپنی نوکری کے حوالے سے بھی آرٹیکل لکھ سکتے ہیں ۔اس طرح اب ایک بلاگ بنا کر اس پر آرٹیکل لکھ کر اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں لیکن آپ کو محنت اور تحمل سے کام کرنا ہوگا شروعات میں تھوڑی مشکل ہو گی لیکن آہستہ آہستہ آپ اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں
آن لائن ہوم ٹیوشن
اگر آپ پڑھے لکھے ہیں تو آپ آن لائن ہوم ٹیوشن شروع کر سکتے ہیں جس مضمون میں اب دسترس رکھتے ہیں آپ گھر بیٹھ کر اس کی ٹیوشن دے
کر پیسے کما سکتے ہیں آپ اس کے لیے
اسکائپ ۔Skype
زوم .Zoom
فیس ٹائم ۔Facetime
جیسی ایپس کے ذریعے گھر بیٹھے اپنے طالب علموں کو پڑھا کر پیسے کما سکتے ہیں آپ ایسے مضامین پڑھا سکتے ہیں جس میں آپ کو پورا عبور ہو آپ فی گھنٹہ کے حساب سے پیسے چارج کر سکتے ہیں اس طرح گھر بیٹھے اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں
ورچوئل اسسٹنٹ
آپ ایک ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر آن لائن اپنی خدمات پیش کر کے اچھی خاصی انکم حاصل کر سکتے ہیں
ورچوئل اسسٹنٹ کیا ہے ؟? What is a virtual assistant
ورچوئل اسسٹنٹ ایک آن لائن ٹھیکیدار ہوتا ہے جو اپنے کلائنٹ کے آن لائن بزنس کو سنبھالتا ہے کلائنٹ کی ای میل اکاونٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹ گرافک ڈیزائننگ کو مینج کرتا ہے اور بلاگ لکھنے کا کام کرتا ہے ۔
یہ انٹرنیٹ کا دور ہے جہاں زیادہ تر کا آن لائن ہوتا ہے اس لئے ورچوئل اسسٹنٹ کی ضرورت بڑھ گئی ہے اگر آپ گرافک ڈیزائننگ سوشل میڈیا وغیرہ کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں تو آپ ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر کام کر کے آمدنی بڑھا سکتے ہیں
فری لانسر
آج کے دور میں فری لانسنگ بہت بڑھ گئی ہے ہر 10 میں سے ایک شخص فری لانسر کے طور پر کام کر رہا ہے
فری لانسنگ کیا ہے ؟?What is freelancing
ایسا کام جو آپ کسی کے ماتحت رھ کر نہ کریں بلکہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے کسی کام کو ایک آزاد ٹھیکے دار کے طور پر کرے فری لانسنگ کہلاتا ہے
فری لانسنگ ورک
ایسا کوئی بھی کامیاب ہونا جو آپ کو آن لائن کر سکتے ہیں فری لانس کے طور پر آپ کر سکتے ہیں جیسے ویب ڈیزائن، رائٹنگ، ٹرانسلیشن، پروگرامنگ ،وائس ڈبنگ ،سوشل میڈیاورک وغیرہ اس طرح اپنے ہنر کے مطابق آپ فری لانسنگ کر سکتے ہیں
ملحق مارکیٹنگ
ملحق مارکیٹنگ ایک مقبول اور آسان طریقہ ہے پیسے کمانے کا .ملحق مارکیٹ میں آپ دوسری کمپنی اور ویب سائٹ کی مصنوعات کو آن لائن فروخت کرتے ہیں اور ہر فروخت ہونے والی چیز کے کمیشن کے طور پر آپ کو رقم ملتی ہے اگر آپ کی اپنی کوئی پروڈکٹ نہیں ہے تو آپ ملحق مارکیٹنگ کے ذریعہ آن لائن پیسے کما سکتے ہیں اور دوسری کمپنیوں کی چیزوں کو فروخت کرکے اچھا خاصا کمیشن حاصل کر سکتے ہیں
سوشل میڈیا مینجمنٹ
آپ سوشل میڈیا مینیجر کے طور پر آن لائن کام کرکے پیسے کما سکتے ہیں ۔
سوشل میڈیا مینجمنٹ میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے جیسے فیس بک ٹوئٹر اور انسٹاگرام وغیرہ پر مواد پوسٹ کرنا ساٹھ دن کے سوالوں کا تصور اور تبصروں کا تسلی بخش جواب دینا اور ایسے حکمت عملی تیار کرنا کے صارفین آپ کے کلائنٹ کے پروڈکٹ پر اعتماد ہو کر خریدیں اس طرح آپ سوشل میڈیا مینیجر کے طور پر آن لائن پیسے کما سکتے ہیں
یوٹیوب چینل بنانا
اگر آپ ایک اینڈرائیڈ موبائل رکھتے ہیں تو یوٹیوب چینل بنا کر پیسے کما سکتے ہیں چینل میں اپنی دلچسپی کے مطابق ویڈیوز بنا سکتے ہیں جیسے اگر آپ ایک عورت ہیں تو سلائی، کڑھائی، مہندی لگانے کی ویڈیو وغیرہ بنا سکتی ہیں اور اگر آپ ایک مرد ہیں توٹیکنالوجی کے متعلق معلومات ،فنی ویڈیو ،معلوماتی ویڈیو وغیرہ بنا کر بنا کر اپنے چینل پر دکھا سکتے ہیں اس طرح آپ ایک ہزار سبسکرائبر ہونے کے بعد اپنا چینل مونوٹائز کرواکر آسانی سے پیسے کما سکتے ہیں
تحریری کام
اگر آپ لکھنے میں دلچسپی اورمہارت رکھتے ہیں تو آپ کے لیے پیسے کمانا بالکل بھی مشکل نہیں ۔آپ کسی بھی موضوع پر ہزار سے پندرہ سو الفاظ کا ایک آرٹیکل لکھ کر مختلف ویب سائٹ پر دے سکتے ۔زیادہ تر ان آرٹیکلز کا معاوضہ 5 ڈالر سے 10 ڈالر تک ہوتا ہے آپ دلچسپی سے بھرپور آرٹیکل لکھ کر ان سے ویب سائیٹ کو دے سکتے ہیں اس طرح آپ اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں
0 تبصرے