کپڑے کی دکان کیسے کھولیں|How to Start Cloth Shop in Urdu in Pakistan

 کپڑے کی دکان کیسے کھولیں|How to Start Cloth Shop in Urdu in Pakistan

کپڑے کا کاروبار کبھی نہ ختم ہونے والا کاروبار ہے آپ کپڑے کے متعلق کوئی بھی کاروبار شروع کریں یہ چلتا ہی رہتا ہے  ان میں سے آپ کوئی بھی کاروبار شروع کرسکتے ہیں کپڑے کےکاروبار کے مختلف آئیڈیاز ہیں

اس آرٹیکل میں آپ کو ریڈی میڈ کپڑوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہے

ریڈی میڈ کا کاروبار شروع کرنے سے پہلے آپ کو کچھ باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے 


کپڑوں کی قسم 

یہ کاروبار شروع کرنے سے پہلے آپ کو یہ فیصلہ کرنا ضروری ہے کہ اپنی دکان/ اسٹور پر کس قسم کا کپڑا بیچنا چاہتے ہیں مارکیٹ میں مختلف اقسام کے ریڈی میڈ کپڑا دستیاب ہے آپ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ اپنی دکان پر بچوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے خواتین میں سے کس کے کپڑے بیچنا چاہتی شروعات میں ایک قسم کے کپڑے رکھنے کی طاقت کو بڑھانا چاہیے تو دوسری ورائٹی بھی رکھ سکتے ہیں

مارکیٹ ریسرچ 

کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اپنے اردگرد مارکیٹ اور ان کے انتخاب کو جانے۔ کیوں کے ملبوسات کا فیشن اور انداز بدلتے رہتے ہیں اس لیے آپ کو فیشن،رجحانات اور قیمتوں کے بارے میں معلومات رکھنا نہایت ضروری ہے

 کوالٹی

 کاروبار کوئی بھی ہو معیار بہت اہمیت رکھتا ہے آج کل مقابلہ بہت بڑھ گیا ہے اس لیے کپڑے کے معیار کا خیال رکھنا ضروری ہے 

اسٹاف

دکان کے لیے شروع میں ایک یا دو کارکن رکھ کر سکتے ہیں اور کوشش کریں کہ شروعات میں کم تنخواہ پر عملے کو رکھیں تاکہ رقم بچ سکے 

سرمایہ کاری 

لیڈی میڈ کے کاروبار کے لیے زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ۔دکان کا کرایہ ،کارکن کی تنخواہ ،شروعات میں میں پانچ سے چھ لاکھ کا کپڑا رکھ کر دکان شروع کریں 

فروخت کی قیمت 

ریڈی میڈ کپڑوں کا کاروبار بہت منافع بخش کاروبار ہے اس میں تقریبا چالیس سے پچاس فیصد مارجن اور کچھ کپڑوں میں تو 60 فیصد تک بچت ہوتی ہے۔مارجن کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ آپ کون سے کسٹمرز کو ٹارگٹ کر رہے ہیں اور کس معیار کی پروڈکٹ سیل کر رہے ہیں 

منافع 

ریڈی میڈ کپڑوں میں منافق کا مارجن ہماری 40 سے 50 فیصد تک ہے ۔کارکنوں کی تنخواہ، بل ،کرایہ وغیرہ نکال کربھی آپ جیسے 25 فیصد تک منافع حاصل کر سکتے ہیں  

احتیاط اور خطرات 

اس کاروبار میں کچھ خطرات بھی ہوتے ہیں اور اس کے لیے آپ کو احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے 

  • سال میں دو بار مال تبدیل کرنا پڑتا ہے گرمی اور دوسرا سردی میں۔ اگر مال بچ جائے تو اسے سیل کے ذریعے نکال دیں اگلے سال کے لئے نہ رکھیں کیونکہ فیشن تبدیل ہوتا رہتا ہے اور اس کی وجہ سے نقصان کا خدشہ بھی ہو سکتا ہے 
  • اپنے کسٹمر بڑھانے کے لیے مناسب قیمت رکھے اور ارد گرد کی دکانوں کی قیمت کی معلومات رکھیں اور اسی مناسبت سے اپنے کپڑوں کی قیمت کا تعین کریں 

سوال :کیا کپڑے کا کاروبار کا منافع بخش کاروبار ہے ؟

جواب :کپڑے کے کاروبار میں پچاس ساٹھ فیصد تک بچت کا مارجن ہوتا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کپڑوں کا کاروبار ایک بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے 

سوال :میں کپڑے کا کاروبار کیسے شروع کر سکتا ہوں ؟

جواب :سب سے پہلے آپ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کپڑوں کے کس قسم کا کاروبار کرنا چاہتے ہیں 

اس کے بعد مارکیٹ کے بارے میں معلومات حاصل کریں دکان کے بارے میں معلومات حاصل کریں کہ آپ کس جگہ دکان بنانا چاہتے ہیں پھول سے دکان بنانا چاہتے ہیں یہ ریٹیل اس کے مطابق آپ کپڑا خریدیں اور دکان کو شروع کر لیں

سوال:کون سا کاروبار کپڑے میں بہترین ہیں ؟

جواب :کپڑے کا کوئی بھی کام ہو بہترین ہوتا ہے آپ پہلے اپنے کسٹمر کو ٹارگٹ کریں گے آپ عورتوں کے فیشن کے کپڑے رکھنا چاہتے ہیں بچوں کی ورائٹی رکھنا چاہتے ہیں یا مردانہ اس کے بعد فیشن کے مطابق کپڑے خرید لیں 

فیشن میں مردانہ کپڑوں میں پینٹ ،شرٹ، ٹی شرٹ، عورتوں کے کپڑوں میں ریڈی میڈ کپڑے، کرتیاں ،پلازو وغیرہ کا فیشن ان ہے 




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے