گھریلو یا ان پڑھ خواتین گھر بیٹھے کیسے پیسے کما سکتی ہیں|How can housewives or illiterate women make money sitting at home in urdu ?
معاشی لحاظ سے پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جہاں بے روزگاری کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے خواتین کا رجحان پیسے کمانے کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن گھریلو خواتین کے لئے پیسے کمانے تھوڑا مشکل ہے کیونکہ بچوں اور گھر کو چھوڑ کر ٩ سے 5 کی نوکری کر نا ان کے لیے کافی مشکل ہے اس طرح گھریلو ذمہ داریاں سنبھالنے میں کافی مشکلات پیش آتی ہے لیکن اگر وہ گھر پر رہ کر کوئی کام کریں یا کاروبار کریں تو کافی حد تک آسانی سے پیسے کما سکتی ہیں اور اپنے گھر کی دیکھ بھال کر سکتی ہیں
سلائی کرنا( sewing clothes )
اگر آپ کو سلائی آتی ہے تو آپ سلائی کر کے ماہانہ 8 سے 10 ہزار تک آرام سے کما سکتی ہیں ساتھ ساتھ کپڑوں کی ڈیزائنگ کر کے بھی پیسے کما سکتی ہیں اگر آپ کو سلائی کرنے میں مشکل ہوتی ہے تو آپ یوٹیوب کی ویڈیوز کی مدد سے اچھی سلائی سکھ کر اچھے کپڑے سی سکتی ہیں
لیس اور نلکیو ں کا کاروبار (Lace and plumbing business)
سلائی کرنے کے ساتھ ساتھ آپ اپنے گھر میں نالكییا ں اور لیس بھی رکھ سکتی ہیں جو خواتین آپ سے کپڑے سلائی کروائیں گئی وہ آپ ہی سے لیس خرید کر آپ کو کپڑوں کی ڈیزائننگ کے لیے دے گئی بلکہ دوسری خواتین جو خود کپڑے سیتی ہیں وہ بھی آپ سے لیس اور نلکیاں خریديں گئی اس طرح آپ اپنا کاروبار بھی شروع کر سکتی ہیں
کپڑوں پر کڑھائی کرنا (Embroidering on clothes)
آجکل ہاتھ کی کڑھائی کا ٹرینڈ چل رہا ہے اور اس کی مانگ کافی بڑھ رہی ہے ہاتھ کی کڑھائی کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں اگر آپ کو کڑھائی آتی ہے تو آپ کڑھائی کر کے آسانی سے پیسے کما سکتی ہیں شروع میں تھوڑی مشکل ہو گی آہستہ آہستہ آپ یہ کام بڑھا سکتی ہیں اور بازاروں میں بھی کڑھائی کر کے سوٹ دکانداروں کو بیچ سکتی ہیں یا پھر آن لائن فیس بک،انسٹاگرام کے ذریعے بھی بیچ سکتی ہیں
ہاتھ سے بنی ہوئی چیزوں کا کاروبار (Handicraft business)
اگر آپ کے ہاتھ میں کوئی ہنر ہے اور آپ ہاتھ سے چیزیں بنا سکتی ہیں تو یقین مانیں آپ کو کمانے سے کوئی نہیں روک سکتا آپ چیزیں بنا کر بیچ سکتی ہیں آپ بالوں میں لگانے والی پونیاں ،ہیئر بینڈز ،کارڈ، موم بتیا ں یا چوڑیاں جو بھی چیز آپ بنا سکتے ہیں بنا کر آن لائن بیچ سکتی ہیں یا پھر بازاروں میں دکانوں پر اپنا مال رکھوا سکتے ہیں اس طرح آپ اپنی پروڈکٹ بنا کر اپنا کا کاروبار شروع کرسکتی ہیں
کھانا پکانے کا کاروبار( Cooking business)
اگر آپ ایک اچھی کک ہیں تو کھانے بنا کر سیل کر سکتی ہیں یہ کسی کالج یا سکول کینٹین میں اپنے ہاتھ کی بنائی ہوئی چیزیں بیچ سکتے ہیں آن لائن یا فوڈ پانڈا کے ذریعے بھی اس کا کاروبار کر سکتی ہیں آپ کے ہاتھ میں ذائقہ ہے تو آپ کا یہ کا بہت اچھی طرح چلے گا آہستہ آہستہ آپ بڑے پیمانے پر کوکنگ کام شروع کر سکتی ہیں
مہندی لگانا (Make money by applying henna)
اگر آپ کو مہندی لگانے کا شوق ہے تو آپ اپنے شوق کے ذریعے بھی پیسے کما سکیں آپ پار لرز کے ساتھ رابطہ کر کے ان کے کسٹمرز کو مہندی لگا سکتی آپ یوٹیوب چینل بنا کرمہندی سکھا سکتی ہیں اور پیسے کما سکتی ہیں یوٹیوب پر چینل بنانے کا طریقہ آپ کو میری ویب سائٹ سے مل جائے گا
- ضرور پڑھیں یوٹیوب سے پیسے کیسے کمائیں
بیوٹی پارلر کھول کر پیسے کمائیں (Make money by opening a beauty parlor)
بیوٹی پارلر کا کام ایسا کام ہے جو سارا سال چلتا ہے شادی بیاہ ہو یا کوئی فنکشن ہو کوئی دعوت ہو لیڈیز پارلر ضرور جاتی ہیں اگر آپ پالر کا کام جانتی ہیں تو ٹھیک نہیں تو آپ پار لر کا کام سیکھ کر پارلر کھول سکتی ہیں اور اچھی خاصی رقم کما سکتی ہیں لیکن پالر کھولنے کے لیے آپ کو تھوڑی سی انویسٹمنٹ کرنی پڑے گی لاکھ دو لاکھ تک
ٹیوشن سنٹر کھولیں (Open a tuition center)
آج کے دور میں بچوں کی پڑھائی کے لیے ان پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اکثر مائیں گھر کے کاموں کی وجہ سے بچوں پر توجہ نہیں دے پاتیں اگر آپ پڑھی لکھی ہیں تو ٹیوشن پڑھا سکتی ہیں بچوں کو اچھی ٹیوشن دے کر ان کے والدین کا اعتماد حاصل کریں اس طرح بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور والدین مطمئن ہو کر آپ پر بھروسہ کریں گے اس طرح ٹیوشن کے ذریعے گھر بیٹھے اچھی خاصی آمدنی حاصل کر سکتی ہیں
کروشیا سے چیزیں بنائیں (Make things from Crochet)
رکیٹ میں کروشیے اور اون سے بنے ہوئے سویٹر، ٹوپیاں، جرابیں اور بہت سی چیزیں ملتی ہیں عورتیں ایسی چیز خریدنا پسند کرتی ہیں آپ ایسی چیز بنا کر بازار میں اور آن لائن فیس بک کے ذریعےبیچ سکتی ہیں اپنا یوٹیوب چینل بنا کر اس پر ایسی چیزیں بنانا سکھا سکتی ہیں اور اچھی خاصی رقم حاصل کر سکتی ہیں



0 تبصرے