پولٹری فارمنگ کا کاروبار کیسے شروع کریں how to start poultry farming business
اگر آپ کوئی منافع بخش کاروبار کرنا چاہتے ہیں اور پولٹری فارم کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو بہت اچھا سوچ رہے ہیں پولٹری فارم کے ایک بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے اگر اسے صحیح طریقے سے کیا جائے ۔ یہ کاروبار چھوٹے پیمانے پر بھی شروع کیا جا سکتا ہے اور بڑے پیمانے پر بھی۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کتنی لاگت سے کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کاروبار چھوٹے پیمانے پر پچاس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان شروع ہو جاتا ہے بڑے پیمانے پر دس لاکھ سے اوپر جتنی چاہے لاگت سے آپ کاروبار شروع کر سکتے ہیں 

پولٹری فارم کیا ہے what is a poultry farm
پولٹری فارم سے مراد ہے کہ مختلف قسم کے پرندوں کے گوشت، انڈے اور پروں کی پیداوار کا کاروبار کرنا
پولٹری فارمنگ میں مرغی (چکن) فارمنگ سب سے زیادہ کی جاتی ہے۔
مرغی پولٹری فارم کی عام قسم۔ ہے
چکن کی پیداوار دوسرے پرندوں اور جانوروں کے نسبت آسان اور فائدہ مند ہے ۔
چکن بہت سے پکوان میں استعمال ہوتا ہے اور سب سے زیادہ کھایا جانے والا گوشت ہے اور مرغی کے انڈے بھی کھانے میں بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں اور مختلف پکوان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے
کیا پولٹری فارمنگ منافع بخش کاروبار ہے Is PoultryFarming profitable Business
پولٹری فارمنگ انتہائی منافع بخش کاروبار ہے اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ پولٹری فارمنگ کو کس طرح چلایا جائے اور آپ کے پاس پولٹری فارم کی مکمل معلومات ہوں کیونکہ چکن اس وقت پوری دنیا میں سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے مرغی کے انڈے بھی ہماری خوراک کا اہم حصہ ہیں اور آپ اسے مرغیوں کے لیے سازگار حالات کے تحت مناسب طریقے سے چلا سکتے ہیں اور اچھی دیکھ بھال کر سکتے ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ پولٹری فارم انتہائی منافع بخش کاروبار ہے
نئے افراد کے لیے پولٹری فارمنگ
پولٹری فارم کے لیے مسلسل محنت اور صبر و تحمل کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی چند دنوں یہ چند مہینوں میں پولٹری فارمنگ نہیں سیکھ سکتا اور نہ ہی پولٹری فارم چلا سکتا ہے
بنیادی باتیں
پولٹری فارم شروع کرنے سے پہلے اس کاروبار کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں اس کے اصولوں کو سمجھیں
پولٹری کا بزنس پلان بنائیں جو آپ کے کاروبار کی رہنمائی کرے
آپ ہر کام وقت اور پلان کے مطابق کریں
کاروبار کے لیے لاگت کا اندازہ لگائیں کاروبار چھوٹے پیمانے پر شروع کرنا ہے یا بڑے پیمانے پر
شروعات چھوٹے پیمانے سے کریں تاکہ قرضہ نا لینا پڑے
پولٹری فارم کی شروعات poultry farm start
پولٹری فارمنگ میں کافی کام کرنا پڑتا ہے. محنت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہ کاروبار آسان اور منافع بخش ہے سارا سال چلنے والا کاروبار ہے
پولٹری فارمنگ کے فارم پر کچھ وقت گزاريں اور کام کو سمجھے اور سیکھیں
مرغی کی مصنوعات پر توجہ ديں ، ان کی نسل اور انتخاب کے بارے میں جانیں
پولٹری فارم کے لیے جگہ کا تعین کریں
پولٹری فارم کا سامان خریدیں
مرغیوں کے لیے شیڈز کی تیاری
چوزہ خریدنے کے لیے قابل اعتماد سپلائرز کا انتخاب
چوزوں کی خوراک کا انتظام
اگر مزدوروں کی ضرورت ہے تو ان کا انتظام
اپنی پولٹری کو مارکیٹ میں بیچیں
پولٹری فارمنگ سیکھیں
کاروبار شروع کرنے سے پہلے اسے سیکھنا بہت ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جاسکے اور پولٹری فارمنگ کا کام سیکھے بغیر آپ چوزوں کی دیکھ بھال ،خوراک وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کر سکتے اور آپ کو کافی نقصان بھی ہو سکتا ہے
لہذا کسی تربیتی کورس کو شروع کریں جو مرغیوں کی پرورش، دیکھ بھال ،خوراک غرض یہ کہ پولٹری فارم میں کامیاب ہونےکی معلومات کے بارے میں ہو اور اس سے آپ کو کاروبار کی اہم معلومات فراہم ہوتا کہ آپ اس کاروبار میں ہونے والی پیچیدگیوں کو سمجھ سکے انہوں نے حل کر سکیں
مرغی کی مصنوعات
پولٹری فارمنگ پر غور کرتے ہوئے بھی فیصلہ بھی کر لیں کے آپ کون سا کاروبار کرنا چاہتے ہیں انڈے کی پیداور کرنا چاہتے ہیں یا گوشت کی پیداواریا یہ دونوں کاروبار کرنا چاہیے ہیں
شروع میں آپ دونوں میں سے ایک کام شروع کریں تاکہ کام کرنے میں آسانی ہو
اگر آپ انڈے کی پیداوار کا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو ایسی مرغیوں کا انتخاب کریں جو انڈے کی پیداوار بڑھانے کے لئے بہترین ہو
گوشت کا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو مرغیوں کی ایسی نسل( برائلر ) کا انتخاب کریں جو گوشت کی پیداوار کے لئے بہترین ہو
پولٹری فارم کے لیے جگہ کا انتخاب
پولٹری فارم کے لیے جگہ کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ پولٹری فارم آبادی سے ذرا ہٹ کر ہو لیکن صاف پانی، بجلی ،ٹرانسپورٹ کا نظام اچھا ہو اور بازار بھی زیادہ دور نہ ہو تاکہ انڈے یا گوشت باآسانی بازار تک ٹائم پر پہنچا سکیں
پولٹری فارم کا سامان
پولٹری فارم کے لیے سامان خریدے تاکہ فارمنگ آسان ہو سکے پولٹری بھی صحت مند رہے
کنٹرول شیڈ
جگہ کا انتخاب کرنے کے بعد چوزوں/ مرغیوں کو رکھنے کے لئے کنٹرول شیڈ بنائیں ۔ کنٹرول شیڈ میں چوزے /مرغی محفوظ اور سنبھالنے میں آسانی رہتی ہے گرمیوں اور سردیوں کے موسم کے حساب سے ہوا ،گرمی ،سردی سے بچاؤ روشنی کامناسب انتظام کنٹرول شیڈ میں آرام سے مہیا کیا جا سکتا ہے اور مرغیوں کو بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے
فیڈر
فیڈر پولٹری کے پرندوں کو کھانا کھلانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ چکن کو صحت مند رکھنے کے لیے فیڈر کی صفائی بہت ضروری ہے
پانی دینے والا آلہ
یہ آ لہ پانی کی فراہمی کو آسان بناتا ہے۔ پانی کے برتن مختلف قسم کے ہوتے ہیں۔ برتن جیسے بھی ہوں ان کی صفائی ضروری ہے تاکہ چکن کو صاف اور تازہ پانی مہیا کیا جاسکے اور وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں
ہیٹر
پولٹری کے لیے حرارت بہت ضروری ہے ۔مرغی کے پنجروں کو گرم رکھنے کے لیے ہیٹر استعمال کیے جاتے ہیں
کچرے کو ٹھکانے لگانے کا نظام
یہ کچرے کو ٹھکانے لگانے میں مدد دیتا ہے
روشنی کے آلات
یہ پولٹری فارم میں روشنی فراہم کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں
انڈوں کی ٹرے
یہ انڈوں کو سنبھالنے میں کام آتی ہے اور انڈوں کو ٹوٹنے سے بچاتی ہے
گھونسلہ
گھونسے سے پولٹری پرندوں کے انڈے دینے میں مدد ملتی ہے اور انڈے آسانی سے جمع کیے جا سکتے ہیں
یہ سامان پولٹری فارم کے لیے اہم تصور کیا جاتا ہے
قابل اعتماد سپلائر سے چوزہ خریدیں
قابل اعتماد سپلائر سے اپنے فارم کے لیے چوزہ خریدیں ۔چوزہ تندرست اور کسی بھی قسم کی بیماری سے پاک ہو۔ شروع میں آپ پانچ سو یا پانچ سو سے کم چوزہ رکھیں تاکہ آپ کو پولٹری فارم سنبھالنے کا تجربہ ہو سکے اور جب آپ کو تجربہ ہو جائے تو آپ ان میں اضافہ کرسکتے ہیں اور اپنے پولٹری فارم کو بڑھا سکتے ہیں
پولٹری کی خوراک کا خیال رکھیں
چوزوں کو مناسب طریقے سے ان کے وزن کے مطابق خوراک دیں۔ خوراک مارکیٹ سے تیارشدہ دستیاب ہوتی ہے ۔خوراک چوزوں کی عمر کے مطابق خریدیں
پولٹری کی صحت کا خیال رکھیں
بہت سی وجوہات پولٹری کی اموات کا باعث بنتی ہیں ۔جو نقصان سے دوچار کرتی ہیں۔ آپ کو چکن کی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔مناسب ادویات کا انتظام ضروری ہے ۔اگر کسی پرندے میں بیماری کے آثار دکھائی دے تو فورا اسے دوسرے پرندوں سے الگ کر ديں ۔ چکن کی ویکسینیشن کا بھی بھرپور خیال رکھیں
چکن اور انڈوں کی فروخت
پولٹری فارم بنانے کا بنیادی مقصد ہی پیسے کمانا ہے اس لیے آپ کو شروعات میں ہی مارکیٹنگ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر لینی چاہیے تاکہ جب تک چکن یا انڈے تیار ہو جائے تو فوری طور پر ان کی فروخت کا عمل شروع کیا جا سکے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جاسکے اور کاروبار سے منافع حاصل کیا جا سکے
مختصرا یہ کہ آپ محنت و لگن سے کام کریں گے تو یہ ایک بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے
سوال :پولٹری فارم کیا ہے
جواب :گوشت اور انڈے بیچ کر پیسے کمانے کے کاروبار کو پولٹری فارمنگ کہتے ہیں ۔
سوال :کیا پولٹری فارم کھولنے کے لئے قرض لیا جا سکتا ہے ؟
جواب :جی ہاں پولٹری فارم کھولنے کے لیے حکومت کی طرف سے قرض لیا جا سکتا ہے ۔
سوال :پولٹری فارم کھولنے کے لئے کتنے پیسوں کی ضرورت ہوگی ؟
جواب :چھوٹے پیمانے پر پولٹری فارم کھولنے کے لیے ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ اور بڑے پیمانے پر پولٹری فارم کھولنے کے لیے دس لاکھ سے کاروبار شروع کر سکتے ہیں ۔
سوال :پرتیں کیا ہیں ؟
جواب :پرندوں کی وہ قسم کے انڈے دینے کے لیے استعمال ہوتی ہے پر تیں کہلاتی ہے ۔
سوال :برائلر کیا ہے ؟
جواب :گوشت کی پیداوار کے لئے استعمال ہونے والا چکن برائلر کہلاتا ہے ۔
0 تبصرے