- how to start a bath soap manufacturing business in urdu |نہانے کا صابن بنانے کا کاروبار کیسے شروع کیا جائے
جب بھی کوئی شخص کاروبار کرنے کا سوچتا ہیں تو ذہن میں یہ فوراً یہ خیال آتا ہے کہ وہ کونسا کاروبار شروع کرے جو اسے منافع دے تو آج ہم آپ کو ایسے کاروبار کے بارے میں بتائیں گے جس کی پروڈکٹ گھر میں استعمال ہوتی ہےگاؤں ہو یا شہر ،گھر ہو یا ہوٹل ہر جگہ صابن کا استعمال لازمی ہوتا ہے۔ ہاتھ دھونے ہوں یا نہانا صابن کے بغیر یہ دونوں کام نہیں ہو سکتے گرمیوں میں صابن کا استعمال اور زیادہ ہو جاتا ہے
اس مضمون میں آپ کو صابن کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی
کاروبار کی منصوبہ بندی
شروع میں آپ کاروبار کے لیے حکمت عملی بنائیں کہ کاروبار کی لاگت ،سامان ،مشینری ،جگہ، لائسنس ،کل اخراجات پھر مارکیٹنگ کے بارے میں معلومات حاصل کریں تاکہ آپ کو کاروبار کے بارے میں اندازہ ہوجائے اس کے بعد کاروبار شروع کریں اس طرح آپ آسانی سے کاروبار شروع کر سکتے ہیں
صابن بنانے کے لیے درکار خام مال
صابن نوڈلز
اس میں سوڈیم سلیکیٹ ناریل کا تیل اور گلیسرین شامل کی جاتی ہے
رنگ
صابن کو رنگ دینے کے لئے استعمال ہوتا ہے
خوشبو
صابن خوشبو کے لئے استعمال ہوتی ہے
صابن بنانے کی مشینری
روم ٹریلنگ مشین
مل مشین
کٹر مشین
صابن پرنٹنگ مشین (پنچ مشین )
اس پوری مشینری سیٹ آپ کی قیمت تین لاکھ سے شروع ہوتی ہے جتنی ہیوی مشینری لیں گے اس کی قیمت اتنی ہی زیادہ ہوتی جائے گی
کاروبار کے لیے درکار جگہ
اگر آپ چھوٹے پیمانے پر یہ کاروبار کر رہے ہیں تو صابن بنانے کی مشین کا سیٹ اپ صرف ایک چھوٹے سے کمرے میں بھی لگ سکتا اور ایک چھوٹے سے کمرے میں یہ مشین لگا کر کام شروع کر سکتے ہیں
صابن بنانے کا طریقہ
صابن بنانے کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے
- سب سے پہلے صابن کی بھی سنیں جو آپ کو بازار سے مل جائے گی آپ آن لائن بھی خرید سکتے ہیں
- پانچ کلو صابن کی بیس (نوڈلز )کے لیے پانچ سو گرام سوڈیم سلیکیٹ لے کر اس میں 250 گرام گلیسرین 20 سے 25 گرام خوشبو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں کیمیکل رنگ پانچ گرام ناریل کے تیل آپ کی مرضی ہے ڈالیں یا نہ ڈالیں
- ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں
- مکسچر کو صابن بیس میں ملا کر مکس کریں
اس سارے مکسچر کو رو مٹیریل مکسر مشین میں ڈالیں اچھی طرح مکس کریں
- میٹیریل کو ملر مشین میں ڈالیں نوڈلز بنائیں یہ پروسیس دو سے تین بار دوہرائیں تاکہ صابن ٹھیک سے بن سکے
- کٹر کی مدد سے صابن کا سائز کاٹ لیں
پانچ مشین کی مدد سے شکل دیں اور نام صابن کے اوپر چھاپ دے
صابن کی پیکیجنگ
صابن کی معیاری اور خوبصورت پیکنگ کریں اگر بزنس چھوٹے پیمانے پر کر رہے ہیں تو ہاتھ سے ہی پیکنگ کر لیں اگر پیکیجنگ والی مشین سے پیکنگ کرنا چاہیں تو وہ بھی لگا سکتے ہیں لیکن اس مشین کی قیمت کافی زیادہ ہے اور یہ بڑے پیمانے پر ہونے والے کاروبار کے لیے مفید ہے یہ مشن تقریبا 5 لاکھ 6 لاکھ کے درمیان میں آ جائے گی
آپ کا صابن بن کر تیار ہے آپ اسے مارکیٹ میں سپلائی کریں اور منافع کمائیں
کل اخراجات
چھوٹے پیمانے پے کاروبار شروع کرنے کے لیے مشین تقریبا تین لاکھ سے چار لاکھ میں آجائے گی
صابن بنانے کے لیے درکار خام مال اور پیکیجنگ کے لیے مٹیریل ایک لاکھ میں آ جائے گا اس طرح آپ کا یہ کاروبار پانچ سے ساڑھے پانچ لاکھ میں شروع ہو جائے گا
تمام اخراجات نکال کر ایک صابن اگر تیس روپے میں بنتا ہے تو آپ اسے آرام سے 40 روپے میں سیل کر سکتے ہیں
آپ جتنی اچھی مارکیٹنگ کریں گے آپ کاصابن اتنا ہی بکے گا اور اتنا ہی زیادہ آپ کو منافع حاصل ہوگا
سوال ۔کیا صابن بیچنے کا کاروبار ایک اچھا کاروبار ہے ؟
جواب ۔اگر آپ مارکیٹنگ اچھے طریقے سے کرتے ہیں اور اپنے صابن میں قدرتی اشیاء شامل کرتے ہیں تو صابن بیچنے کا کاروبار اچھا کاروبار ہے صابن کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔
سوال ۔کیا میں صابن بنا کر بیچ سکتا ہوں ؟
جواب ۔صابن بنانے کا کاروبار ایسا کاروبار ہے آپ کم پیسوں میں بھی یہ کاروبار شروع کرسکتے ہیں صابن معیاری بنائیں اور مارکیٹنگ اچھی کریں تو آپ اپنے صابن کو آرام سے مارکیٹ میں بیچ سکتے ہیں
سوال ۔صابن بنانے کے کاروبار کو شروع کرنے کے لئے کتنے پیسوں کی ضرورت ہوگی ؟
جواب ۔چھوٹے پیمانے پر یہ کاروبار شروع کرنے کے لئے چار سے پانچ لاکھ روپے کی ضرورت ہوگی
سوال ۔میں اپنے صابن بنانے کی فیکٹری کیسے شروع کر سکتا ہوں ؟
جواب ۔مارکیٹنگ کریں
یہ فیصلہ کریں کہ آپ نے کون سا صابن بنانا ہے
صابن کا نام رکھیں
خام مال اور مشینری لیں
اور صابن بنانا شروع کریں

0 تبصرے