دودھ دہی کی دکان کیسے کھولیں |how to start milk shop in urdu

 دودھ دہی کی دکان کیسے کھولیں |how to start milk  shop in urdu 

اکثر لوگوں کا یہ سوال ہوتا ہے کہ ہمیں کوئی ایسا کاروبار بتائیں جو سارا سال چلے اور اس میں کوئی نقصان بھی نہ ہو لیکن ایسا کوئی کاروبار نہیں جس میں نقصان نہ ہو مارکیٹ اور ملکی حالات کا اثر ہر کاروبار پر ہوتا ہے دودھ دہی کی دکان ایسی دکان ہے جو سارا سال چلتی ہے نقصان کے چانس بھی بہت کم ہوتے ہیں دودھ کے بغیر تو کسی گھر کا گزارہ نہیں ہوتا تقریبا ہر گھر میں ہی بچے موجود ہوتے ہیں جن کے لیے دودھ لینا ضروری ہوتا ہے کہ آپ دودھ دہی کا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے تمام معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں فراہم کی جائیں گی 




دکان شروع کرنے کے کاروباری تقاضے 

دکان شروع کرنے سے پہلے اس کاروبار کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرلیں لاگت کا اندازہ کرلیں جگہ کا تعین کرلیں اور کاروبار کی منصوبہ بندی کرلیں کے یہ کام کس طریقے سے شروع کرنا چاہیے اور اس پر کتنے پیسے لگ جائیں گے 

دوکان کس جگہ بنانی چاہیے 

دودھ دہی کی دکان مین روڈ پر بنائیں یا چوک یا ایسے علاقے میں بنائیں جہاں آبادی زیادہ ہو دوکان اپنے گھر کے نزدیک بنائیں تاکہ بروقت ضرورت گھر سے سامان حاصل کیا جا سکے 
دکان کے آگے کاؤنٹر بنائیں اگر چاہے تو لوہے کی گرل لگوا لیں

دوکان کے لیے درکار ضروری سامان 

دوکان میں دوده رکھنے والا برتن، دہی جمانے والے کنڈے، ترازو ،دوده ناپنے والا برتن ،اگر لسی بھی بیچنی ہے تو لسی بنانے کے لیے برتن ،میدانی، فریج وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے اس کے علاوہ اپنی ضرورت کے مطابق سامان خرید سکتے ہیں 

دودھ کا انتظام 

کسی نزدیک گاؤں میں سے آپ خالص دودھ کا انتظام کریں اور صبح و شام جا کر خالص دودھ لے کر آئیں دودھ کے ساتھ ساتھ اور بھی سامان رکھ سکتے ہیں جیسے ڈبل روٹی رسک اور دوسری کھانے پینے کی چیزیں 

دوکان پر ہونے والا کل خرچہ 

دوکان کا کرایہ دوکان کی تیاری پر تقریبا ایک سے ڈیڑھ لاکھ لگ جائے اور سامان کی خریداری پر ڈیڑھ لاکھ اور دودھ والے بھی ایڈوانس لیتے ہیں تو پچاس ہزار تو تقریبا ساڑھے تین سے چار لاکھ آپ کا خرچ آئے گا 

دوکان سے حاصل ہونے والا منافع 

اگر خالص دودھ ہوگا تو گاہک بھی بہت آئیں گے کیونکہ خالص دودھ بہت کم دکانوں سے ملتا ہے اگر آپ 130 روپے کلو دودھ خریدے اور 160 روپے بیچے تو روز 60کلو دودھ پر آپ کو اٹھارہ سو روپے بچت ہوگی اور اور بیس کلو دہی بچی تو دہی ایک سو اسی روپے کے کلو بکتی ہے یعنی ہزار روپے روز کی بچت مہینے کا دوکان کا کرایہ اور بل نکال کر آپ 70 سے 75 ہزار روپے بچت کر سکتے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے