How To Start a Sugar Cane Juice Business in urdu|گنے کے رس کا کاروبار کیسے شروع کریں
گرمی کا موسم پیاس سے برا حال ایسے میں گنے کا رس ذائقہ بخش ،راحت کا احساس دیتا ہے ۔اور سکون کا باعث بنتا ہے,پیاس بجهاتا ہے اگر آپ بےروزگار ہیں تو گنے کے رس کا کاروبار اس موسم میں بہترین کاروبار ہے اور اس کاروبار میں منافع بہت زیادہ ہے۔
کاروبار شروع کرنے سے پہلے منصوبہ بندی کرنا
کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے منصوبہ بندی کرنا بہت ضروری ہے۔ کاروبار پر لاگت کتنی آئے گی ؟ کس جگہ اس کی مشین لگانا مناسب ہوگا ؟کتنا منافع ہوگا ؟ وغیرہ وغیرہ
دوکان کس جگہ کھولی جائے۔
گنے کی جوس کی دکان ہر جگہ چلتی ہے۔ کسی شہر، بازار میں یا پھر آپ جو جمعہ بازار، ہفتہ بازار یا سستا بازار، سستے بازار چلتے ہیں وہاں بھی مشین لگا سکتے ہیں۔
گنے کے رس کی دکان کے لیے درکار سامان
گنا، لیموں، پودینہ اور برف ،گنے کے رس کے لئے ضروری ہیں ۔ گلاس اور کرسیاں میز اگر آپ رکھنا چاہیں تو ورنہ زیادہ تر لوگ کھڑے ہوکر بھی گنے کا رس پی لیتے ہیں اور گنے کا رس نکالنے کے لیے مشین
گنے کے رس کی دکان کے لیے لائسنس
کھانے پینے کی کوئی بھی دکان بنائیں تو فوڈ اتهارٹی سے لائسنس ضرور بنوائیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے
گنے کے رس کا کاروبار کرنے کے لئےہونے والے اخراجات
آج کل گنے کے رس نکالنے کے لئے جدید مشین آگئ ہیں جو بجلی اور بیٹری پر چلائی جاتی ہیں۔ پٹرول کا خرچہ بچ جاتا ہے ۔یہ مشین تقریبا ڈیڑھ لاکھ میں آجائے گی یہ مشین چاہے تو لوڈنگ رکشا پر رکھ لیں یا چھوٹی سی دکان بنا لیں یا ویسے ہی کسی دکان کے آگے رکھ لیں
گنے کے رس سے منافع
گنے کے رس پر تقریبا ایک گلاس کا 20 سے 30 روپے خرچہ ہے اور یہ پچاس سے ساٹھ روپے میں آرام سے بک جاتا ہے سارے اخراجات نکال کر روزانہ تین سے چار ہزار روپے بچ جاتے ہیں سیزن میں یہ اور بھی زیادہ بڑھ جاتے ہیں
عمومی سوالات
سوال: کیا گنے کے رس کا منافع بخش کاروبار؟
جواب : جی ہاں گنے کے رس کا کاروبار ایک بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے۔
0 تبصرے