juice shop business plan in urdu |جوس کی دکان کیسے کھولی جائے

juice shop business plan in urdu |جوس کی دکان کیسے کھولی جائے

گرمی کا موسم شروع ہو چکا ہے گرمی نے سب کو پریشان کیا ہوا ہے خاص طور پر گھر سے باہر جانے والوں کو گرمی کی وجہ سے کافی مشکل ہوتی ہے پیاس لگتی ہے اس موسم میں لوگ تازہ پھلوں کا جوس پینا پسند کرتے ہیں ایک تو یہ صحت بخش ہوتا ہے اور پیاس بھی بجھ جاتی ہے اس کی دکان چھوٹے پیمانے پر بھی شروع کی جا سکتی ہے بڑے پیمانے پر بھی آپ پر منحصر ہے کہ آپ کتنا انویسٹ کر سکتے ہیں  



جوس کی دکان کی اقسام 

جوس کی بہت سی دکانیں ہوتی ہیں آ پ اپنی آسانی اور پیسوں کی لاگت کے حساب سے جوس کی کوئی بھی ایک قسم کی دکان پسند کر سکتے ہیں 
ستو کا شربت 
تربوز کا شربت
 تازہ پھلوں کے جوس کی دکان
 املی آلو بخارے کا شربت
 گنے کا جوس 
جو بھی آپ کی لاگت کے حساب سے مناسب ہو آپ اسی شربت یا جوس کی دکان کھول سکتے ہیں 
اس آرٹیکل میں آپ کو تازہ پھلوں کے جوس کی دکان کھولنے کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا جائے گ  

جوس کی دکان کھولنے کے لیے منصوبہ بندی کریں 

جوس کی دکان کھولنے کے لیے پہلے منصوبہ بندی کر لیں کے آپ کی لاگت کتنی آئے گی ؟کسی علاقے یا جگہ پر دکان کھوليں ؟ خام مال کیا درکار ہوگا ؟بچت کتنی ہوگی ؟

دوکان کس جگہ کھولی جائے ؟

جوس کی دکان کو کھولنے کے لیے مقام کو مدنظر رکھنا نہایت ضروری ہے کیونکہ آپ کی دکان کے چلنے کا دارومدار اسی بات پر منحصر ہے ۔دوکان کسی بازار ، اسکول ،کالج یا کسی شاہراہ پر کھولیں یا پھر کسی ایسی جگہ جہاں لوگوں کا رش ہوتا ہے 

جوس شاپ کے لیے درکار سامان 

جوس کی دوکان کھولنے کے لیے آپ کو یہ سامان درکار ہوگا 

پھل سبزیاں

 آپ کو پھل اور سبزیاں چاہیے جو تازہ ہو تاکہ جو اس کا ذائقہ لاجواب اور گاہک پسند کریں 



برف

 برف کی ضرورت ہوگی تاکہ جس کو ٹھنڈا کیا جا سکے 

چینی 

مٹھاس کے لیے چینی درکار ہوگی 

فریج 

پھل اور سبزیوں کا ذخیرہ کرنے اور انہیں محفوظ رکھنے کے لیے فریج بہت ضروری ہے 

جوسر مشین 

تازہ پھلوں کا جوس بنانے کے لیے جوسر مشین چاہیے مختلف قسم کے جوس نکالنے کے لیے تین قسم کی جوسر مشین چاہیے  
آپ کو چاکو ، کٹنگ بورڈ ، فروٹ کٹر ،گلاس ،چمچ وغیرہ کی بھی ضرورت ہوگی 

جوس کی دکان کے لیے لائسنس 

جوس کی دکان بنانے کے بعد اس کا لائسنس بنوانا بھی ضروری ہے فوڈ شاپ ہے تو فوڈ اتھارٹی سے اس کا لائسنس بنوائیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو 

جوس کی دکان بنانے کے لئے اخراجات 

جوس کی دکان کا سامان ، مشینری وغیرہ خریدنے  پر ڈھائی لاکھ کے قریب خرچہ ہوتا ہے اور کچھ دوکان کی ڈیکوریشن پر تقریبا 75 ہزار سے ایک لاکھ کی لاگت آئے گی اگر آپ بڑے پیمانے پر دکان بنانا چاہتے ہیں تو 8 سے 10 لاکھ روپے لگ سکتا ہے 

جوس کی دکان سے حاصل ہونے والی بچت 

جوس کے ایک گلاس پر لگنے والے خرچ کی لاگت 60 سے 70 روپے ہے آپ جوس کا گلاس آرام سے سو روپے میں بیچ سکتے ہیں فی گلاس 20 روپے کی بچت ہو گی اس طرح اگر آپ روز کے پچاس گلاس جو س کے بیچیں تو 45000 روپے ماہانہ کی بچت ہوگی 
جوس کا بزنس ایک بہت ہی فائدہ مند اور منافع بخش بزنس اگر آپ یہ بزنس کریں گے تو آپ تقریبا مہینے کے 70 سے 80 ہزار روپے آرام سے منافع کما سکتے ہیں 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے