ناشتے کی دکان کیسے کھولی جائے |How to Start Breakfast Business in urdu
ناشتہ صحت کے لیے بہت ضروری ہے یہ آپ کو وہ توانائی دیتا ہے جو آپ کو سارا دن کام کرنے میں مدد دیتی ہے لیکن اس مصروف زندگی میں لوگ ناشتے پر توجہ نہیں دیتے جو صحت کے لیے نقصان کا باعث بنتا ہے
اگر آپ کوئی ایسا کاروبار کرنا چاہتے ہیں جو کم خرچ میں زیادہ نفع دے تو وہ ناشتے کی دکان ہے ناشتے کا کاروبار ایک فائدہ مند کاروبار ہے
آج کے دور میں لوگوں کو ہر کام کی جلدی ہوتی ہے اسی وجہ سے لوگ ناشتے ٹھیک سے نہیں کر پاتے اور وہ ایسی جگہ تلاش کرتے ہیں جہاں انہیں صاف ستھرا اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ مل سکے
آپ ناشتے کی دکان بنا کر ایسے لوگوں کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں اور اپنا کاروبار بھی چلا سکتے ہیں
کاروبار کی منصوبہ بندی
دکان کھولنے سے پہلے اس کے بارے میں تمام معلومات حاصل کر لیں ناشتے کی دکان کہاں کھولیں؟ خام مال کیا چاہیے؟ جگہ کتنی چاہیے ؟اس کام کو کرنے کے لیے کتنی لاگت آئے گی ؟
کاروبار کی مانگ کتنی ہے
منصوبہ بندی کرنے کے بعد ناشتے کی دکان کی مانگ کا اندازہ لگائیں اس کاروبار کی مانگ ہر جگہ ہی ہوتی ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ جو جلدی کام پر جاتے ہیں بغیر ناشتے کے ہی چلے جاتے ہیں جو بعد میں ناشتے کی دکان سے ناشتہ کرتے ہیں
آپ لوگوں کی پسند کا اندازہ لگائیں کہ وہ کیا کھانا پسند کرتے ہیں
دوکان کس جگہ کھو لی جائے
دکان کے لیے جگہ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں دکان ایسی
جگہ کھولیں جہاں رش ہو یا دوکانیں ہوں اور مزدور طبقہ روزی روٹی کی تلاش میں آتا ہو
کیونکہ ایسی جگہ پر آپ کا کاروبار جلدی چلنا شروع ہو جائے گا اور دیر تک چلتا رہے گا
آپ جگہ کا انتخاب کرتے وقت یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ جگہ آپ کے گھر کے نزدیک ہی ہوتا کہ کسی چیز کی ضرورت پڑنے پر آپ اسے گھر سے حاصل کرسکیں
ناشتے کی دکان کے لیے ضروری لائسنس
یہ کھانے کا کاروبار ہے تو اس کے لیے آپ کو لائسنس کی ضرورت پڑے گی جو آپ فوڈ اتھارٹی سے بنوا سکتے ہیں اس میں آپ کے کاروبار کی تفصیل دکان کی معلومات فراہم کریں گے تو آپ کو اس کا لائسنس بنا دیں گے آپ لائسنس ضرور بنوائیں تاکہ بعد میں آپ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
ناشتے کا مينو
دکان کے لیےمينو بہت ضروری ہے کیونکہ گاہک ناشتے کا مينو دیکھ کر ہی اپنی پسند کے ناشتے کا آرڈر دے گا
ناشتے کے لیے ہر شہر کا اپنا مينو ہوتا ہے یا کوئی خاص ناشتہ ہوتا ہے جو وہاں کے لوگ کھانا پسند کرتے ہیں تو آپ ان چیزوں کو اپنے کھانوں میں شامل کر سکتے ہیں مينو بناتے وقت گاہک کی پسند کو لازمی مدنظر رکھیں یہاں کچھ مينو دیے جا رہے ہیں جو اپنے ناشتے کے کاروبار میں شامل کر سکتے ہیں
نان چنے
حلوہ پوری
انڈا پراٹھا
حلیم
پائے
سلاد ،چٹنی وغیرہ
یہ ناشتا تقریبا ہر شہر کے لوگ ہی پسند کرتے ہیں
دکان کے لیے درکار سامان
دکان کے لیے ضروری سامان کی دکان میں ہونے سے آپ کو سہولت ہوگی وہ یہ ہے
گیس سلنڈر
چولہے
پتیلے
پلیٹ گلاس
کڑاہی
توا
بیٹھنے کے لیے کرسیاں، بینچ ،میز وغیرہ
اور وہ سامان جو آپ چیزیں پکائیں گے وہ سامان اپنے مینو کے حساب سے خرید سکتے ہیں
شروع میں آپ مینو کم رکھیں اور اسی کے مطابق سا مان خریدیں آہستہ آہستہ مینو بڑھا کر سامان خرید لیں
ناشتے کا ذائقہ اور صفائی
کوئی بھی کھانے پینے کا کام ہو تو صفائی تو ضروری ہے اس کے ساتھ ذائقہ اور معیار بھی ضروری ہے اگر کھانے میں ذائقہ ہوگا تو لوگ آپ کے ناشتے کو کھانا پسند کریں گے لیکن اگر ذائقہ اور معیار ہی نہ ہو تو گاہک ایک بار کے بعد دوبارہ کھانا پسند نہیں کریں گے اس طرح آپ کا کاروبار بند ہو جائے گا
کھانے میں ذائقہ کے ساتھ ساتھ صفائی بھی ہو تو سونے پر سہاگہ والی بات ہوگی کھانے پینے کے برتنوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ لوگ خوش ہو اور دوبارہ بھی آئیں
کاروبار کے اخراجات
یہ کاروبار چھوٹے پیمانے پر بھی شروع کیا جا سکتا ہے اور بڑے پیمانے پر بھی
اگر آپ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کر رہے ہیں تو آپ ناشتہ اسٹال پر رکھ کر بچیں یا کوئی ڈھیلا لے لیں گھر سے ناشتہ بنائیں اور گرم گرم بیچ دےناشتے کے ایٹم کم رکھیں ایک یا دو چولا رکھیں تاکہ سالن گرم رہے اور برتن رکھ لیں اس طرح یہ کاروبار 40000 سے پچاس ہزار میں شروع ہو جائے گا
اگر بڑے پیمانے پر شروع کریں گے تو دکان بھی لینی پڑے گی اس کا کرایہ بھی ہوگا اور سامان بھی زیادہ ہوگا مينو زیادہ رکھیں اگر کام زیادہ ہوگا تو مزدور بھی رکھنے پڑیں گے اس میں آپ کو تقریبا ڈیڑھ سے دو لاکھ لگانے پڑیں گے
ناشتے کی دکان سےحاصل ہونے والی آمدنی
دیکھنے میں یہ کاروبار زیادہ منافع بخش نہیں لگ رہا لیکن یہ ایسا کاروبار جو کم لاگت میں بھی شروع ہو جاتا اور کافی منافع بخش کاروبار ہے چھوٹے مانے پر آپ روزانہ 2000 سے 3000 منافع کما سکتے ہیں
بڑے پیمانے پر کاروبار کی صورت میں 7000 سے 8000 روپے روزانہ کما سکتے ہیں جو ماہانہ 70 سے 80 ہزار روپے بن جائے گی
0 تبصرے