کریانے کی دکان کیسے شروع کریں |how to start grocery store in urdu
خوردہ صنعت تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور یہ ہماری معیشت کا ایک اہم حصہ ہے اس کا بنیادی مقصد عوام کو گھریلو سامان فراہم کرنا ہے کریانے والے زیادہ تر سامان تھوک فروش سےلے کر گھریلو صارفین کو فروخت کرتے ہیں کریانے کی دکان میں گھریلو کھانے پینے کا سامان لے ،مصالحہ جات اور روزمرہ گھریلو استعمال کی چیزیں فروخت کی جاتی ہیں
یہ ایک ایسا کاروبار ہے جس کی مانگ کبھی کم نہیں ہوتی بلکہ دن بدن اس کی مانگ میں اضافہ ہیں ہو رہا ہے جیسے جیسے آبادی بڑھ رہی ہے گھریلو صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لوگوں کی ضروریات بڑھ رہی ہے اور ان کی گھریلو ضروریات کا سامان کریانہ اسٹور سے حاصل کیا جاتا ہے
اگر آپ کریانہ سٹور اچھے طریقے سے چلاتے ہیں تو آپ کی آمدنی میں دن بدن اضافہ ہو گا اور آپ کا کاروبار خوب چلے گا
کوئی بھی کاروبار چلانے کے لئے ان باتوں پر عمل کرنا ضروری ہے
- کاروبار کو بڑھانے کے لئے گاہک سے اچھا برتاؤ کریں اور اخلاق سے پیش آ ںیں تاکہ آپ کے گاہک میں اضافہ ہو
- چیزوں میں منافع تھوڑا کم رکھیں اس طرح گاہک دوسری دکان پر جانے کے بجائے آپ کی دکان سے سامان خریدنے کو ترجیح دے گا اور آپ کا منافع بڑھ جائے گا
- گاہک کی ضرورت کے مطابق سامان رکھیں تاکہ گاہک خالی ہاتھ نہ جائے
- ضرور پڑھیں دیہاتوں/ گاؤں میں کیے جانے والے کاروب
- کاروبار کے لیے لاحہ عمل تیار کریں
کاروبار کے بارے میں تمام معلومات حاصل کریں دکان کے لیے جگہ کا انتخاب ؟خام مال کیا ہونا چاہیے ؟اس کاروبار کو شروع کرنے کے لئے کتنی لاگت کی ضرورت ہو گی؟
- ضرور پڑھیں موبائل لوازمات کی دکان کیسے کھولیں
دوکان کس جگہ کھولی جائے
اس کاروبار میں منافع کمانے کے لئے اسٹور کا ایک بہترین جگہ پر ہونا ضروری ہے تاکہ آپ کا اسٹور زیادہ عرصے تک چلتا رہا ہے
- ۔اسٹور ایسی جگہ ہونا چاہیے جہاں آبادی زیادہ ہو اور نزدیک کوئی اور اسٹورنہ ہو
- گاہک کو اسٹور تک پہنچنے میں پریشانی نہ هو
- اسٹور بناتے وقت سٹور کے سائز کا بھی خیال رکھیں چھوٹا اسٹور 200مربع فٹ ہوتا ہے اگر آپ بڑا اسٹور بنانا چاہتے ہیں تو ہزار مربع فٹ بھی بنا سکتے ہیں
- اسٹورمیں شروعات میں آپ کو ڈیڑھ سے دو لاکھ کا سامان ڈاليں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ دکان سامان سے بھری ہوئی نظر آئے
- دوکان کا اندرونی حصے اس طرح بنائے کے تمام سامان گاہک کو نظر آئے آپ کو بھی سامان ڈھونے میں مشکل نہ ہو
- سامان کے لیے سپلائی لاہور ہول سیل سے رابطہ کریں اس طرح نقل و حمل اور وقت کی بچت ہوگی اور سپلائرز سامان اسٹور پر پہنچا دیں گے ریٹ بھی مناسب مل جائیں گے
کریانے کی دکان کی بچت
اگر آپ کاروبار اچھے طریقے سے چلاتے ہیں تو کافی منافع حاصل کر سکتے ہیں شروعات میں آپ کو سخت محنت کی ضرورت ہو گی اور اگر آپ نے کم سرمائے سے دکان شروع کی ہے تو آپ کو بچت تھوڑی کم ہوگئی آپ آہستہ آہستہ دکان میں گاہک کی ضرورت کا سامان ڈالتے رہے اس سے آپ کی دکان کے سامان میں اضافہ ہوگا منافع بھی بڑھتا جائے گا
دکان کا لائسنس
کریانے کی دکان کا لائسنس فوڈ اتھارٹی کے ذریعے بنوانا پڑے گا آپ اپنی دکان کا لائسنس ضرور بنوائیں تاکہ آپ کو بعد میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
0 تبصرے