واشنگ پاؤڈر (سرف) بنانے کا کاروبار کیسے شروع کیا جائے|How To Start Washing Powder Manufacturing Business In Urdu
واشنگ پاؤڈر گھریلو استعمال کی اہم چیز ہے جو کپڑوں کی صفائی کے لیے بہت ضروری خیال کی جاتی اور ہر گھر میں لازمی استعمال ہوتا ہے یہ ایسا کاروبار ہے جو آسانی سے بڑھایا جا سکتا ہے بازاروں میں مختلف قسم کے واشنگ
پاؤڈر دستیاب ہیں جو مہنگے بھی ہیں اور سستے بھی
کاروباری منصوبہ بندی
اگر کاروبار شروع کرنے سے پہلے اس کاروبار کی منصوبہ بندی کر لی جائے تو کاروبار کرنا آسان ہوجاتا ہے اور یہ بھی اندازہ ہو جاتا ہے کہ کل کتنی لاگت میں کاروبار شروع ہو سکتا ہے
کاروبار کے لیے درکار مشینری
واشنگ پاؤڈر بنانے کے لیے تین قسم کی مشینری ضروری ہے
مکسنگ مشین
یہ واشنگ پاؤڈر کے سامان کو مکس کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے
واشنگ پاؤڈر کر یشر (کٹر )
یہ واشنگ پاؤڈر کو باریک کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے
پیکنگ مشین
یہ واشنگ پاؤڈر کو پیکٹ کی شکل دینے کے لیے استعمال ہوتی ہے
یہ مکمل سیٹ ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ میں مل جائے گا جتنا بڑا سیٹ اپ یا مشینری لیں گے قیمت میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا
- ضرور پڑھیں چپل بنانے کا کاروبار کیسے شروع کیا جائے
درکار جگہ
شروع آپ چھوٹے پیمانے سے کریں تاکہ آپ کو کام اور مارکیٹ کا اندازہ ہوجائے چھوٹا سیٹ اپ ایک کمرے میں آرام سے لگ جائے اور ١ فیز بجلی پر آسانی سے اس کی مشینری چل جائے گی
درکار خام مال
- سوڈا ایش
- کالا تیل (سلفونک ایسڈ )
- سفید تیل
- ٹی۔ ایس ۔پی
- شیمپو بیس
- سوپ سٹون
- بیس پاؤڈر (یو۔ٹی بیس )
- رنگین دانے
- خوشبو
واشنگ پاؤڈر بنانے کا طریقہ
- پانچ کلو سوڈا ایش لیں مکسر میں ڈالیں
- ایک پاؤ ٹی ایس پی ڈالیں
- ڈھائی کلو سوپ سٹون ڈالیں مکس کریں
- ایک کلو کالاتیل ( سلفونک ایسڈ ) ڈالیں
- ایک کلو سفید تیل ڈالیں اچھی طرح مکس کریں
- پچاس گرام شیمپو بیس ڈالیں
- آدھا کلو بیس پاؤڈر ڈالیں مکس کرلیں
- ایک پاؤ رنگین ذرے ڈالی
- پچاس گرام خوشبو ڈالیں اچھی طرح مکس کریں
- مکسچر کو ڈائریکٹ اور رات دونوں طرف اچھی طرح چلائیں تاکہ واشنگ پاؤڈر اچھی طرح مکس ہو جائے
جب تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں
- واشنگ پاؤڈر کو صرف کٹر سے باریک کر لیں
واشنگ پاؤڈر تیار ہے
واشنگ پاوڈر کی پیکیجنگ
پیکجنگ کے لیے اپنا برانڈ پیکٹ استعمال کریں خوبصورت اور معیاری پیکٹ تیار کریں مختلف سائز کے پیکٹ بنائیں آدھا کلو، ایک کلو ،20گرام واشنگ پاؤڈر کو پیک کریں اور بازار میں سیل کریں
رجسٹریشن
اپنا برانڈ بنانے کے نام کو رجسٹریشن کروائیں اور ٹریڈ مارک لیں تاکہ بعد میں کوئی قانونی مسئلہ نہ بن سکے
واشنگ پاوڈر کی مارکیٹنگ
اپنے ارد گرد کی دکانوں سے کام کا آغاز کریں پھر ہول سیل اور خوردہ دونوں بازاروں میں اپنے واشنگ پاوڈر کی مارکیٹنگ کریں ریٹیل دکانوں پر بھی اپنا سامان رکھے تاکہ منافع زیادہ ہو سکے شروعات میں کوئی آفر بھی ساتھ رکھیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ آپ کا واشنگ پاؤڈر خرید سکیں
سوال ۔کیا واشنگ پاؤڈر بنانے کا بزنس ایک نفع بخش بزنس ہے
جواب ۔جی ہاں واشنگ پاؤڈر کاروبار ایک منافع بخش کاروبار ہے اگر آپ کو ایک کلو واشنگ پاؤڈر 80 روپے کا پڑتا ہے تو آپ بازار میں آرام سے 120روپے میں بیچ سکتے ہیں
سوال ۔واشنگ پاوڈر کا کاروبار شروع کرنے کے لئے کتنے سرمائے کی ضرورت ہوگی ؟
جواب ۔چھوٹے پیمانے پر واشنگ پاوڈر کا کاروبار شروع کرنے کے لئے تقریبا تین سے چار لاکھ روپے کی ضرورت ہوگی
0 تبصرے