Village Business Ideas in Urdu | گاؤں/ دیہات کے کاروباری آئیڈیاز

 Village Business Ideas in Urdu | گاؤں/ دیہات کے کاروباری آئیڈیاز

پاکستان کی 68فیصد آبادی دیہات میں رہائش پذیر ہے کھیتی باڑی کرتی ہے یاشہروں میں نوکری۔ اپنے گھروں سے دور رہ کر مزدوری کرنا بہت مشکل ہوتا ہےاگر آپ اپنے گاؤں میں کوئی کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو یہ مضمون آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے کچھ باتوں کا خیال رکھیں 
  1. اگر آپ کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو گاؤں کے لوگوں سے معلومات حاصل کریں کہ انہیں کل چیزوں کے لئے شہر جانا پڑتا ہے
  2.  کاروبار شروع کرنے سے پہلے کاروبار کی مانگ کا اندازہ کریں 
  3. کوئی بھی کاروبار کریں تو تھوڑا تحمل کے ساتھ کیونکہ کوئی بھی کاروبار ایک دن یہ ہفتے میں نہیں چلتا کچھ وقت لگتا ہے کاروبار کو چلنے میں 
  4. لوگوں سے اچھا سلوک کریں اور اخلاق سے پیش آئیں یہ آپ کے کاروبار کے لئے بہت اچھا ثابت ہوگا 
ان کاروبار میں سے کوئی بھی کاروبار آپ اپنے گاؤں میں رہ کر کر سکتے ہیں اور پیسے کما سکتے ہیں 

آٹے کی چکی /flour mill 

گاؤں میں ہر گھر میں گندم ہوتی ہے اور اس کا آٹا پسوا کر کھایا جاتا ہے اگر آپ کے گاؤں میں آٹے کی چکی نہیں ہے تو آپ آٹے کی چکی لگا لیں یہ ایک بہترین کاروبار ہے جو آسانی سے چل جائے گا اور منافع بھی دے گا 

گنے کے جوس کا کاروبار /sugar cane juice 

گرمی کا موسم ہے گرمی میں پیاس بجھانے کے لیے گنے کے رس سے بہتر کوئی چیز نہیں آپ گنے کا رس نکالنے کی مشین لگا لیں گنے کا جوس بیچیں چند دن میں تین سے چار ہزار کما لیں گے 

چائے کی دکان/ tea stall 

آپ چائے کی دکان بنائیں گاؤں ہو یا شہر ہر جگہ چائے بہت زیادہ پی جاتی ہے آپ دکان ایسی جگہ بنائیں جہاں سے آنے جانے والوں کی گزرگا ہو اس طرح جو وہاں سے گزرے گا چائے کی طلب محسوس ہونے پر چائے ضرور پیئے گا اس طرح آپ کا کاروبار کافی اچھا چلے گا ساتھ میں چائے کے ساتھ کھانے والی چیزیں بھی رکھ سکتے ہیں 

ناشتے کی دکان /breakfast shop 

اگر آپ کو کھانا پکانے میں دلچسپی ہے تو آپ ناشتے کی دکان کھول سکتے ہیں آپ کو بس ناشتے کے معیار پر توجہ دینی ہوگی آپ لوگوں کی پسند کے مطابق ناشتہ بنا سکتے ہیں لوگ جو ناشتہ زیادہ کھانا پسند کریں گے وہی ناشتہ تیار کریں ذائقہ اچھا ہوگا تو لوگ زیادہ سے زیادہ آپ کی دکان پر ناشتا کرنا پسند کریں گے 



ڈیری فارمنگ/ dairy farming

آپ ڈیری فارمنگ کا کاروبار کر سکتے ہیں گاؤں دیہاتوں میں گاۓ بھینسیں تقریبا ہر گھر میں ہوتی ہیں لیکن اب اس رجحان میں کمی آگئی ہے کیونکہ ایک گائے بھینس کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے تو آپ ڈیری فارم شروع کر سکتے ہیں اور لوگوں کی دودھ کی ضروریات کو پورا کرکے اپنا کاروبار چلا سکتے ہیں 

پولٹری فارمنگ /poultry farming 

پولٹری فارم کے کاروبار کی مانگ بہت زیادہ بڑھ رہی ہے آپ مرغیاں پال کر ان کے انڈے بیچ سکتے ہیں گرمی ہو یا سردی انڈوں کی طلب میں کمی نہیں آتی بلکہ سردیوں میں انڈوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے یہ فائدہ مند کاروبار ہے 


بکری پالنے کا کاروبار/ goat farming 

اب بکرے پالنے کا کاروبار کر سکتے ہیں بکریوں کی دیکھ بھال کرکے اور انہیں پال کر آپ بیچ کر پیسے کما سکتے ہیں خاص طور پر بکرہ عید پر انہیں بیچ کر منافع کما سکتے ہیں اس طرح لوگ چار سے پانچ لاکھ روپے آرام سے کما لیتے ہیں 

ایلوویرا کی کاشت/Aloe Vera Farming 

آجکل مختلف کاسٹمیٹک میں ایلوویرا بہت زیادہ استعمال ہونے لگا ہے کہ جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے اس لیے خواتین ایلوویرا سے بنی کاسٹمیٹک زیادہ استعمال کرنے لگی اس کے علاوہ ہربل میڈیسن میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایلوویرا کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے آپ کچھ خالی زمین دیکھ کر اس پر ایلوویرا کی کاشت کر کے ایلوویرا بیچ کر منافع کما سکتے ہیں 

کھاد اور بیج کی دکان /fertilizer and seed shop 

گاؤں دیہاتوں میں لوگوں کا بنیادی کام زراعت ہے تو انہیں کھادوں بیجوں کی ضرورت لازمی ہوتی ہے آپ کھاد اور بیج کی دکان بنا کر کھاد اور بیج فراہم کرسکتے ہیں چھوٹی موٹی زراعت سے متعلق مشینری بھی رکھ سکتے ہیں 

کریانے کی دکان /grocery store 

کریانے کی دکان سارا سال چلتی ہے گاؤں کے لوگوں کی ضروریات کے مطابق سامان رکھ کر آپ کریانے کی دکان کھول سکتے ہیں شروعات میں خاص خاص سامان رکھیں آہستہ آہستہ سامان بڑھا لیں یہ ایک بہترین کاروبار ہے 

کاسٹمیٹک کی دکان/ cosmetic shop 

اگر آپ کے گاؤں کی آبادی زیادہ ہے تو آپ کاسمیٹکس کی دکان کھول سکتے ہیں تاکہ گاؤں کی عورتوں یہ سامان لینے کے لیے شہر نہ جانا پڑے خاص خاص سامان رکھ کر آپ یہ دکان کھول سکتے ہیں گاہک کی ڈیمانڈ دیکھ کر سامان بڑھا سکتے ہیں 

اسٹیشنری کی دکان/ stationery shop 

گاؤں ہو یا شہر اسکول ہر جگہ ہوتے ہیں سرکاری اسکول اور پرائیویٹ سکول ۔ آپ کے اسکول کے سامنے یا نزدیک سٹیشنری کی دکان کھول سکتے ہیں بچوں کی ضروریات کا سامان رکھ کر بھیج سکتے ہیں اور اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں 

موٹر سائیکل کی مرمت سروس /Bike Service Shop 

آج کل گاؤں دیہاتوں میں بھی ہر ایک کے پاس موٹر سائیکل ہوتی ہے تو آپ موٹر سائیکل سروس کی دکان کھول سکتے ہیں ساتھ اسپئرپارٹ بھی رکھ سکتے ہیں اس طرح آپ اپنا چھوٹا سا کاروبار شروع کر سکتے ہیں 

ہیئر سیلون /hair salon 

خواتین کے ساتھ مرد بھی فیشن کے معاملے میں کافی پرجوش رہتے ہیں اور اچھا نظر آنے کے لیے ہیئر سیلون جانا پسند کرتے ہیں اگر آپ ہیئر سلون کا کام جانتے ہیں تو آپ یہ کام شروع کر سکتے ہیں آہستہ آہستہ اپنے کاروبار میں اضافہ کرسکتے ہیں فیشل، مساج جیسی خدمات فراہم کر سکتے ہیں 

موسمی کاروبار /seasonal trading 

کچھ کاروبار ایسے ہوتے جو موسم کے لحاظ سے شروع کیے جا سکتے ہیں آپ بھی ایسے ہی کاروبار شروع کرسکتے ہیں جیسے گرمیوں میں گنے کا رس بیچنا، برف بیچنا ،سردیوں میں مونگ پھلی بیچنا ،انڈے بیچنا اس طرح موسم کے لحاظ سے کوئی بھی کاروبار کر کے منافع کما سکتے ہیں 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے