Seasonal small business in urdu |موسم کے لحاظ سے کئے جانے والے چھوٹے کاروبار
اگر آپ کوئی کاروبار کرنا چاہتے ہیں لیکن لاگت کم ہے تو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے آپ کو چند ایسے کاروبار کے بارے میں بتائیں گے جو آپ موسم کے لحاظ سے کر سکتے ہیں جو کم پیسوں میں بھی آرام سے شروع کر سکتے ہیں
ان کاروبار کو ایک ٹھیلے سے شروع کر سکتے ہیں آپ کو ایک ٹھیلے کی ضرورت ہوگی اور جو سامان چاہیے وہ آپ جو کاروبار کریں اسی مناسبت سے خرید لی
موسم گرما میں کیے جانے والے کاروبار
کچھ کاروبار ایسے ہی جواب موسم گرما میں کر سکتے ہیں
املی آلو بخارے کا شربت
گرمی میں گھر سے باہر نکلنے والوں کو پیاس کا سامنا کرنا پڑتا ہے گرمی کی شدت سے گلے خشک ہو جاتے ہیں پیاس بھی بہت لگتی ایسےمیں املی آلو بخارے کا شربت فرحت بخش ثابت ہوتا ہے اپنے ٹھیلے پر املی آلو بخارے کا شربت بیچ سکتے ہیں اور گھر کا خرچہ اٹھا سکتے ہیں
ستو کا شربت
آپ ستو کے شربت کا ٹھیلا بھی لگا سکتے ہیں ستو کا شربت بہت کم لوگ بیچتے ہیں اس لیے آپ ستو کا شربت بیچ سکتے ہیں ستو کا شربت ذائقہ اور صحت بخش ہوتا ہے آپ شربت کے ساتھ ستو بھی بیچ سکتے ہیں اس طرح آپ کا منافع بڑھ جائے گا
آئس کریم کا ٹھیلا
گرمی هو اور آئس کریم نہ ہو یہ ہو ہی نہیں سکتا بچےاور بڑے گرمیوں میں آئس کریم کھانا پسند کرتے ہیں اور اپنے آپ کو ٹھنڈا محسوس کرتے ہیں آپ اپنے کھیلے پر آئس کریم بیچ سکتے ہیں آئس کریم کا ذائقہ مزے کا ہو گا تو لوگ شوق سے آپ کی آئس کریم کھانا پسند کریں گے
گول گپے
گول گپے کا نام سنتے ہی ہر ایک کے منہ میں پانی آجاتا ہے جس چیز کا نام سن کر منہ میں پانی آجاتا ہے وہ چیز دیکھ کر کھائے بغیر کیسے رہ جائے گا اور اگر ذائقہ اچھا ہو اور گول گپے میں سلاد اور چٹنی کے ساتھ کھٹا ہوں تو آپ کے گول گپے ضرور بکے گے تو آپ گول گپوں کا ٹھیلا لگا سکتے ہ
برسات میں کیے جانے والے کاروبار
بارش کا موسم ہے اور لوگ انجوائے نہ کریں ایسا ہو ہی نہیں سکتا اسے موسم میں سموسے پکوڑے کھانا سب ہی پسند کرتے ہیں آپ سموسےپکوڑے بیچ کر بھی پیسے کما سکتے ہیں
چھتری اور رین کوٹ
برسات کے موسم میں آپ چھتری اور رین کوٹ بیچنے اور چھتریاں ٹھیک کرنے کا کاروبار بھی کر سکتے ہیں
سردیوں میں کیے جانے والے کاروبار
کچھ کاروبار ایسے ہیں جو صرف سردیوں میں ہوتے اور کافی منافع دیتے ہیں
مونگ پھلی بیچنا
سردیاں ہوں اور مونگ پھلی نہ کھائیں ایسا تو ممکن نہیں سردی میں لوگ مونگ پھلی بہت شوق سے کھاتے ہیں آپ مونگ پھلی کا ٹھیلا لگالیں اس کے ذریعے آپ کو کافی منافع ہوگا مونگ پھلی اچھی اور ذائقہ دار ہوگی تو جو ایک بار آئے دوبارہ بھی آپ ہی سے لے کر جائے گا اس طرح آپ کے گاہک بن جائیں گے آپ کا کاروبار بھی چلنا شروع ہو جائے گا
انڈے بیچنا
انڈے بیچیں اور پیسے تم آئی سردی میں انڈے بہت بکتے ہیں اگر آپ ایک درجن میں پانچ روپے بھی بچ جائے تو50 درجن بیچ کر پانچ سو روپے روز کے منافع ہوں گی اگر آپ چاہیں تو سارا سال بھی یہ کام کر سکتےہیں اور ساتھ ساتھ دکان پر بھی سپلائ کر کے اپنے کام میں اضافہ کر سکتے ہیں کچھ لوگ انڈے ابال کر بھی بیچتےہیں یہ کام آپ پارٹ ٹائم کے طور پر کرکے کچھ اضافی رقم کما سکتے ہیں
خشک میوے ،چپس ،نمکو بیچنا
سردیوں میں خشک میوہ جات کی مانگ بڑھ جاتی ہے جیسے خشک خوبانی ،بادام ،پستہ ،اخروٹ اور نمکو ،چیپس بھی لوگ شوق سے کھاتے ہیں تو آپ یہ تمام آئٹم اپنے ٹھیلے پر رکھ کر بیچ سکتے ہیں
گرم کپڑے کا کام
آپ سردی میں بچوں کی ہائی نیک ،جرسیاں، جرابيں ،اپر وغیرہ بھی بیچ سکتے ہیں لوگ یہ تمام چیزیں بہت زیادہ خریدتے ہیں ک خاص طور پر بچوں کے گرم کپڑے اس کے علاوہ بھی سردیوں میں بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جو آپ بیچ کر پیسے کما سکتے ہیں
0 تبصرے