how to start sleeper manufacturing business in urdu |چپل بنانے کا کاروبار کیسے شروع کیا جائے
امیر ہو یا غریب ہر گھر میں چپل کا استعمال ضرور ہوتا ہے چپل کی بنائی اچھی ہو اور اعلی معیار کی ہو تو بكتي بھی زیادہہیں ہر چیز کی پہچان اس کا معیار ہوتا ہے
چپل بنانے کا کاروبار ایسا کاروبار ہے جو سارا سال چلتا ہے اس کاروبار میں بچت بھی کافی ہے اگر آپ چھوٹے پیمانے پر کوئی کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو چپل بنانے کا کاروبار بہترین کاروبار ہے
کاروباری منصوبہ بندی
چپل بنانے کے کاروبار پر ہونے والی لاگت کا اندازہ کریں، مشینری کی معلومات حاصل کریں، خام مال کی لاگت کا اندازہ کريں ،مارکیٹ میں چپل کی مانگ کے بارے میں جانے، ان سب چیزوں کے بارے میں معلومات کے بعد کاروبار کرنا آسان ہو جائے گا
چپل بنانے کی مشینری
- ہاتھ سے چلنے والی کٹنگ مشین
- سوراخ بنانے والی مشین
- فنشنگ مشین
- سائزکے لیے ڈائی
- فتہ (اسٹریپ )لگانے والی مشین
- لوگو (logo)پرنٹ ڈائی
ان تمام مشینوں کو مکمل سیٹ اپ ہوتا ہے جس کی قیمت ایک لاکھ سے ایک لاکھ بیس ہزار تک ہے
چپل بنانے کے لیے درکار جگہ
اگر آپ چپل بنانے کا کاروبار چھوٹے پیمانے پر کر رہے ہیں تو آپ اپنے گھر کے خالی کمرے سے آرام سے یہ کاروبار شروع کر سکتے ہیں
درکار خام مال
- درکار خام مال میں ربڑ کی شیٹ( چادریں )
ایک نارمل شیٹ ڈھائی ہزار کی آ جاتی ہے جس سے تقریبا 32 سے 34 جوڑے بن جاتے ہیں شیٹ جتنی اچھی ہوگی قیمت بھی بڑھتی جائے گی
- پٹہ (اسٹریپ ) کی جوڑی بیس روپے
- پیکنگ میٹریل
پانچ سے دس روپے روپے جوڑی
چپل بنانے کا طریقہ
- چپل بنانے کے لئے سب سے پہلے آپ کو چپل کاٹنے والی مشین سے ربڑ کی شیٹ کاٹنا ہوگی
- اگر مشین معیاری ہوگی تو پٹا ڈالنے والے سوراخ بھی ساتھ ہی ہو جائیں گے
- سوراخ بنانے والی مشین کی مدد سے سوراخوں کو بڑا کیا جاتا ہے
- فنیشنگ مشین کی مدد سے اردگرد سے کھردرے حصے کو برابر کیا جاتا ہے
- ڈائی کی مدد سے لوگوں پرنٹ کیا جاتا ہے ۔پھر اسے خوش ہونے کے لئے رکھ دیا جاتا ہے
- خشک ہونے پر پٹہ (اسٹریپ )ڈالنے والی مشین کی مدد سے پٹہ( اسٹریپ ) ڈال دیا جاتا ہے
اس طرح چپل تیار ہو جاتی ہے
چپل کی پیکنگ
چپل پولی تھین کے شاپر میں پیک کر دیں اپنے لوگو(logo) شاپر بنوائیں اس طرح آپ کی چپّل کو پہچان مل جائے گی
مارکیٹنگ
آپ اپنے شہر کی چھوٹی بڑی جوتوں کی دکانوں پر اپنی چپل کی مارکیٹنگ کر سکتے ہیں شاپنگ مالز میں بھی لے جا کر اپنا کاروبار کر سکتے ہیں معیاری چپل بنائیں تاکہ لوگ ایک بار خریدیں تو دوبارہ بھی خریدنا پسند کریں
چپل کے کاروبار میں منافع
عام طور پر ایک چپل بنانے میں 70 سے 80 روپے خرچ آتا ہے آپ بازار میں 130 روپے کی بیچیں تو ایک جوڑی چپل پر پچاس روپے منافع ہوتا ہے اگر آپ روزانہ 80 درجن چپلیں بیچنے تو آپ روزانہ 4 ہزار روپے کما سکتے ہیں اگر ہزار روپیہ بجلی کا بل نکال دیں تو 3000 آپ کی بچت ہوگی جو ماہانہ 90 ہزار بنتی ہے
سوال ۔جب میں چپل بنانے کا کاروبار کیسے شروع کر سکتا ہوں
جواب ۔کوئی بھی فرد چھوٹے پیمانے پر چپل بنانے کا کاروبار آسانی سے شروع کر سکتا ہے مشینری اور سامان لے کر آپ چپل بنانے کا کاروبار آسانی سے شروع کر سکتے ہیں
سوال ۔چپل بنانے کا کاروبار منافع بخش کاروبار ہے
جواب ۔ چپل بنانے کا کاروبار شروع کر کے آپ آرام سے مہینہ کے 80 سے 90 ہزار روپے منافع کما سکتے ہیں یہ ایک منافع بخش کاروبار ہے جو چھوٹے پیمانے پر آسانی سے شروع کیا جا سکتا ہے
سوال ۔ایک چپل کی جوڑی بنانے پر تقریبا کتنا خرچہ آ جاتا ہے
جواب ۔ایک چپل کی جوڑی بنانے پر تقریبا 70 سے 80 روپے کا خرچ آجاتا ہے اور ایک سو تیس روپے میں آپ آرام سے بیچ سکتے ہیں
سوال ۔کیا ربڑ کی چپل بنانے کا کاروبار ایک منافع بخش کاروبار ہے
جواب ۔عموماً گھروں میں ربڑ کے چپل آرام دہ رہتی ہے زیادہ تر لوگ گھروں میں ربڑ کی چپل پہنتے ہیں اس لئے ربڑ کی چپل کا کاروبار ایک منافع بخش اور چلنے والا کاروبار ہے
0 تبصرے