Cloth Business Ideas in urdu|کپڑے کے کاروبار کے مختلف آئیڈیاز
کپڑے کا کاروبار ایسا کاروبار جو سارا سال چلتا ہے اور اس کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کپڑے کے متعلق مختلف کاروبار ہیں جو آپ شروع کر سکتے ہیں اور پیسے کما سکتے ہیں اس آرٹیکل میں آپ کو مختلف کپڑے کے کاروبار کے بارے میں بتایا جا رہا ہے جن میں سے کوئی ایک کاروبار آپ شروع کر سکتے ہیں اور منافع کما سکتے ہیں
بوتیک شاپ
آپ اپنا بوتیک کھول کر اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں بوتیک کا کام آج کل ٹرینڈ میں ہے مرد ہو یا عورت اسٹائلش بوتیک کے کپڑے پہننا پسند کرتے ہیں آپ چاہیں تو بنےبنائےکپڑے تھوک میں سے لے کر ریٹیل میں بیچ سکتے ہیں یا اپنا برانڈ بنا کر بیچ سکتے ہیں آپ کپڑے لا کر کر عورتوں سے گھروں میں اچھے اچھے ڈیزائن بنواکر انہیں سلوا کر فروخت کر سکتے ہیں
- ضرور پڑھیں سیلو ٹیپ بنانے کا کاروبار کیسے شروع کریں
کپڑوں کی دکان
آپ فیبرک کپڑوں کی دکان بنا سکتے ہیں یہ کام بھی بہت چلتا ہے گرمیوں میں لان کے کپڑے سردیوں لیلن اور گرم کپڑے کی ورائٹی فروخت کرکے پیسے کما سکتے ہیں یہ منافع بخش کاروبارہے کیونکہ کپڑوں کی خریداری سارا سال ہوتی ہے آپ اپنی دکان میں برانڈڈ کپڑے بھی رکھ سکتے ہیں
کروشیا اور ہاتھ سے بنے کپڑوں کا کاروبار
آپ کروشیا اور ہاتھ سے بنے کپڑوں کی دکان بنا سکتے ہیں یہ ایک منفرد دوکان ہوگی کیونکہ اس طرح کی دکان بہت کم لوگ بناتے ہیں آپ گھروں میں موجود خواتین جنہیں یہ کام آتا ہے ان سے کپڑے بنوا کر فروخت کر سکتے ہیں بچوں کے اون سے بنے کپڑے لینا لوگ پسند کرتے ہیں ایک مختلف اسٹائل محسوس ہوتا ہے آپ یہ کام ان لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے کر سکتے ہیں
کڑھائی والے ملبوسات
ہاتھ کی کڑھائی ہر کوئی نہیں کرتا کیونکہ اس میں محنت ہوتی اور ٹائم بھی کافی لگتا ہے لیکن کڑھائی والے ملبوسات پہنے ہوئے خوبصورت نظر آتے ہیں آپ ہاتھ کی کڑھائی کے ملبوسات کی دکان یا بوتیک بنا سکتے ہیں ملبوسات خوبصورت اور اسٹائلش ہو تو خواتین خریدے بنا نہیں رہ سکتی ۔یہ ایک ایسا کاروبار ہے جس میں مقابلہ بہت کم ہے یہ کام آپ آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے کر سکتے ہیں
ریڈی میڈ گارمنٹس
بچے ہر گھر میں موجود ہوتے اور بچوں کے لیے زیادہ تر ریڈی میڈ کپڑے خریدے جاتے ہیں یہ کپڑے پہنے ہوئے اچھے لگتے ہیں خواتین سیلائی کی جھنجھٹ سے بھی بچ جاتی ہیں آپ ریڈی میڈ کپڑوں کی دکان بنا سکتے ہیں اور کاروبار شروع کرسکتے ہیں اور آن لائن بھی فروخت کر سکتے ہیں
یونیفارم
یہ کپڑے کی دکان کا ایک اچھا آئیڈیا ہے آپ مختلف سکولوں اور کالجوں کے یونیفارم فروخت کرسکتے ہیں اسکولوں کی پاکٹ بیچ ،ٹائی ،اسٹالر وغیرہ بھی بیچ سکتے ہیں آپ مختلف سکولوں سے رابطہ کرکے کچھ کمیشن دے کر ان کے یونیفارم آسانی سے بیچ سکتے ہیں
کرایہ کے کپڑے کی دکان
پاکستان میں زیادہ تر لوگ متواسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے وہ مہنگے ملبوسات نہیں خرید سکتے ۔یہ کپڑے دوبارہ کم ہی استعمال ہوتے ہیں اس لیے لوگ شادی بیاہ کے کپڑے دلہن کے لہنگے ،فراکس دولہے کی شیروانی وغیرہ کرائے پر لے کر ہی پہناتےہیں ، مہندی وغیرہ کے فنکشن کے ڈریس بھی کرائے پر لے لیے جاتے ہیں آپ یہ کپڑے کرائے پر دینے کا کاروبار شروع کرسکتے ہیں اور اس کے ذریعہ اچھی خاصی آمدنی کماسکتے ہیں
0 تبصرے