بکرے /بکریوں کی فارم کیسے شروع کریں |How to Start goat farming in urdu
پاکستان میں بھیڑ بکریوں کی فارمنگ بہت عام ہے گاؤں دیہات میں اکثر لوگ بکریوں کی فارمنگ کرتے ہیں زیادہ تر پسماندہ اور غریب کسان بکریاں پال کر اضافی رقم حاصل کر لیتے ہیں
- بکریوں کی فارمنگ قدرے آسان اور منافع بخش فارمنگ ہے آپ زراعت کے ساتھ ساتھ مویشی پال کر اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں
- شروعات آپ دس سے پندرہ بکروں سے کرے آہستہ آہستہ کام کو بڑھاتے جائیں اور تعداد میں اضافہ کریں اس طرح آپ کو بکرے پالنے کا تجربہ بھی ہو جائے گا اور نفع نقصان کا اندازہ بھی
بکریوں کی فارمنگ کے فائدے
- بکرے زیادہ تعداد میں رہنا پسند کرتے ہیں جس سے آپ آسانی سے زیادہ تعداد میں جانور رکھ سکتے ہیں
- بکرے کا گوشت فائدہ مند ہوتا ہے اس لئے اس کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے
- بکروں کو گھریلو خواتین اور بوڑھے اور بچے بھی آرام سے سنبھال سکتے ہیں
- بکریاں میں عمل تولید اور ہم دوسرے جانوروں کی نسبت جلد ہو جاتا ہے جس سے ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے
- بکریاں کم خوراک اور گھریلو خوراک مثلا سبزیوں کے چھلکے وغیرہ بھی کھا لیتی ہیں
- یہ تقریبا ہر قسم کی آب و ہوا میں رہ سکتے ہیں
- ضرور پڑھیں ایلوویرا کی کاشت کیسے کی جائے
بکریوں کی نسل کا انتخاب
بکروں کی نسل کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
بکرے بکریاں صحت تندرست ہوں آباد میں اضافے کا باعث بنتی ہیں
بیتل، بار یڑی پاک انگولا ،کا موری ،ناچی، قلعہ گلابی چیر ڈیرہ دین پناہ فارمنگ کے لیے موزوں ہیں
جگہ کا انتخاب اور تیاری
بکریوں کے فارم چھوٹے پیمانے پر بھی آپ کر سکتے ہیں اور بڑے پیمانے پر بھی
چھوٹے پیمانے پر فارم کرنے کے لئے 10 سے 15 بکرے درکار ہوں گےجو تین سے چار مرلے کی جگہ میں آرام سے رکھ سکتے ہیں
بڑے پیمانے پر فارمنگ کے لیے آپ پچاس سے سو یا اس سے زیادہ بکرے بھی رکھ سکتے ہیں
پچاس بکروں کے لیے ایک کنال جگہ ہونی چاہیے
جگہ شہر سے دور کسی گاؤں یا دیہات میں ہو جہاں پانی اور بجلی کی سہولت موجود ہو
شیڈ بنائیں
بکروں کے رہنے کے لیے فارم شیڈ بنائیں ۔شیڈ کے اردگرد جالی لگائیں تاکہ شیٹ کے اندر سے ہوا اور روشنی گزرتی رہے
زمین کی سطح میں ڈھلان والی ہوتا کہ اخراج اور پیشاب بہہ سکے
پانی کا انتظام
فارم میں پانی کی سہولت موجود ہے تاکہ بکریوں کو صاف پانی مہیا کیا جا سکے پانی صاف ہوگا تو بکریاں صحت مند رہیں گی
خوراک کا انتظام
فارم میں بکریوں کی خوراک کا انتظام ہو بکریوں کو گندم اور اس کے ساتھ ساتھ چارا بھی کھلائیں
بیماریاں اور ان کا علاج
بکریوں کو ہونے والی مختلف بیماریاں ان سے بچنے کے لئے بکریوں کو ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے
پاؤں اور منہ کی بیماریاں
بکریوں میں اکثر پاؤں اور منہ کی بیماریاں ہو جاتی ہے اس بیماری سے بچنے کے لئے ویکسی نیشن ضرور کروائیں
اینتھراکس
یہ ایک مہلک بیماری ہے جو بکریوں سے انسانوں میں بھی پھیل سکتی ہے اس بیماری کی روک تھام کے لیے چار سے چھ ماہ کے بکرے کو اس کی ویکسینیشن کروائیں
آنتوں کی سوزش کی بیماری( ETB)
یہ ایک لاعلاج بیماری ہے اس بیماری سے بچنے کے لئے آپ ہر چھ ماہ بعد بکروں/بکریوں کو اس کی ویکسینیشن کروائیں تاکہ یہ بیماری نہ ہو سکے
کچھ بيمارياں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہو جاتی ہیں ان کی ویکسینیشن موسم کے شروع ہونے پر ہی کروا لیں تاکہ بعد میں پریشانی سے بچا جا سکے
فارم پر لگنے والی لاگت
فارم پر ہونے والی لاگت کا انحصار بکریوں کی تعداد پر ہوتا ہے
- عموما سات سے آٹھ ماہ والا بکرا 20 ہزار میں مل جاتا ہے اگر آپ بکرے لیں تو چار لاکھ کے ہوئے
- ویکسین اور طبی لاگت دو ہزار تک ہو گی
- چارہ خوراک پر تقریبا ایک لاکھ تک ہوگا
- آپ کا سال کا خرچ ساڑھے پانچ سے چھ لاکھ روپے ہوگا
فارم سے ہونے والا منافع
فارم میں آپ کو ماہانہ منافع حاصل نہیں ہوتا جب بکرے بڑے ہو جاتے ہیں تو ہی منافع حاصل ہوتا ہے بکرا عید پر ان کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے بکرے کا وزن جتنا زیادہ قیمت بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔سال بعد ایک بکرا 70 سے 80 ہزار میں بک جائے گا یعنی 14 لاکھ ۔خرچ کی رقم نکال کر آٹھ لاکھ روپے سالانہ بچت ہوگی
.webp)
0 تبصرے