how to start a cello tape business In urdu|سیلو ٹیپ بنانے کا کاروبار کیسے شروع کریں
سیلوٹیپ ہر گھر کی ضرورت ہے، دوکان اور دفتر میں بھی استعمال ہوتی ہے اس کی مارکیٹ میں کافی مانگ ہے اگر آپ سیلو ٹیپ کا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس کاروبار سے کافی منافع کما سکتے ہیں
سیلو ٹیپ مینوفیکچرنگ بزنس
سیلو ٹیپ کا کاروبار بھی دوسرے کاروباروں کی طرح ہی شروع ہوتا ہے خام مال ،مشین ،جگہ کا انتظام کر کے آپ یہ کاروبار شروع کر سکتے ہیں
سیلو ٹیپ کا کاروبار دو طریقوں سے ہوتا ہے
چھوٹے پیمانے پر
بڑے پیمانے پر
چھوٹے پیمانے پر بزنس کرنا
چھوٹے پیمانے پر بزنس کرنا نہایت آسان ہے کیونکہ اس میں کم تربیت کی ضرورت ہوتی ہے خام مال آسانی سے دستیاب ہو جاتا ہے
درکار مشینری
چھوٹے پیمانے پر کام کرنے کے لئے دو مشینوں کی ضرورت ہوتی ہے
کور کٹنگ مشین, ٹیپ کٹنگ مشین
ان دونوں مشینوں کی قیمت ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کے درمیان ہے
یہ مشین آپ کو کراچی، لاہور، ڈسکہ اور فیصل آباد سے مل جائے گی
درکار خام مال
سیلو ٹیپ بنانے کے لیے پیپر کور ،ٹیپ رولز ،پلاسٹک کور اور باکس کی ضرورت ہوتی ہے
سیلو ٹیپ بنانے کا طریقہ
کور کاٹنے والی مشین
سیلوٹیپ کہ مطلوبہ سائز کے مطابق پیپر کور کو کاٹنے کے لئے یہ مشینیں استعمال ہوتی ہے جو لمبے کاغذ کے کور کو چھوٹے سائز میں کاٹ کر سیلو ٹیپ کے سائز کے مطابق تیار کر دیتی ہے ۔پیپر کور کی قیمت تقریبا پچاس سے ساٹھ روپے فی کلو ہے
ٹیپ رولز
ٹیبپ رولز (BOPP)کی قیمت تقریبا 150 سے 200 روپے فی کلو ہے رول سائز اور لمبائی کے مطابق مارکیٹ سے مل جائیں گے 10 سے 12 انچ رولز چھوٹی مشینوں میں استعمال ہوتے ہیں
ٹیپ کٹنگ مشین
ٹیپ رولز کو اس مشین کے ذریعے میٹر میں طے کی گئی لمبائی کے مطابق لگایا جاتا ہے پھر ٹیپ کو پیپر کور کے اوپر ونڈ کیا جاتا ہے پھر مشین ٹیپ رولز کو چھوٹی سیلو ٹیپ کی شکل میں کاٹ دیتی ہے 12 انچ کے رول کو ایک سے تین انچ کے سیلو ٹیپ میں تبدیل کیا جاتا ہے ۔اس طرح ایک سے تین انچ کی ٹیپ تیار ہو جاتی ہے
سیلو ٹیپ کی لاگت اور بچت
سیلوٹیپ کے لیے درکار مشینوں کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ۔ٹیپ رولز کلوگرام میں ملتے ہیں اور سیلو ٹیپ لمبائی میٹر کے حساب سے بیچی جاتی ۔
جب تھوک( ہول سیل) میں سیلو ٹیپ فروخت ہوتی ہے دو سے تین روپے فی بچت ہوتی ہے
اگر ریٹیل میں فروخت ہوتو 6 سے 8 روپے بچت ہوگی
اگر ایک باکس میں سو ٹیپ ہو تو آپ ایک باکس سے دو سو روپے کما سکتے ہیں جتنے با کس فروخت کرو گے اتنی ہی بچت ہوگی
اگر روز کے سو باکس فروخت ہو تو دو ہزار روپے بجلی کا بل اور اخراجات نکال کر بارہ سو کی بچت یعنی ماہانہ 36 ہزار
آپ جتنے زیادہ باکس فروخت کریں گے آپ کی بچت اتنی ہی بڑھتی جائے گی
0 تبصرے