موبائل لوازمات کی دکان کیسے کھولیں |How To Start Mobile Accessories Shop In Urdu

 موبائل لوازمات  کی دکان کیسے کھولیں |How To Start Mobile Accessories Shop In Urdu

اکیسویں صدی ٹیکنالوجی کی صدی ہے ٹیکنالوجی کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اس ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل کی صنعت ترقی کی طرف گامزن ہے اگر آپ کوئی ایسا کاروبار کرنا چاہتے ہیں کہ سارا سال چلے اور ترقی کرے تو موبائل لوازمات کی دکان کھول سکتے ہیں یہ کیسا کاروبار ہے جس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور جو کبھی نہ ختم ہونے والا کاروبار ہے
 کیوں کہ آج کے دور میں کوئی ایسا شخص نہیں جو موبائل استعمال نہ کرتا ہوں موبائل ہے تو اس کے لوازمات کی ضرورت بھی ہر شخص کو ہوتی ہے چاہے وہ چارجر ہویا ہینڈ فری ،موبائل کور ہو یا موبائل ہولڈر روزانہ نئے سے نئے لوازمات مارکیٹ میں متعارف ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے موبائل کی صنعت ترقی کر رہی ہ


دکان کی منصوبہ بندی 

کاروبار شروع کرنے سے پہلے اس کے بارے میں تمام معلومات حاصل کر لیں تاکہ بعد میں مشکل پیش نہ آئے جگہ کا انتخاب خام مال کہاں سے حاصل کریں؟ کتنی لاگت میں دکان شروع ہوگی؟ اور سب سے منافع کتنا حاصل ہوگا ؟

جگہ کا تعین  

دوکان كو شروع کرنے کے بعد کامیاب بنانے کے لیے جگہ کا اچھے مقام پر ہونا ضروری ہے دکان ایسی جگہ بنائیں جہاں رش ہوتا ہو جیسے شاپنگ مال، بازار،چوک جہاں اور بھی دکانیں موجود ہوں 
دوکان ایسی جگہ ہو جہاں لوگ آسانی سے پہنچ سکیں دکان کے سائز کا خیال رکھیں دکان چھوٹی بھی ہو سکتی ہے بڑی بھی 
دوکان کا اندرونی حصہ اس طرح بنائیں کے گاہک کو تمام سامان دکھائی دے اور آپ کو بھی سامان نہ ڈھونڈنا پڑے خاص خاص سامان کاؤنٹر میں رکھیں تا کہ آتے جاتے لوگوں کی نظر پڑسکے 

  • دکان کے لیے سامان 

دوکان تیار ہونے کے بعد دکان کے لیے خام مال خریدیں۔آ پ ہول سیلر ڈسٹری بیوٹر کے بارے میں معلومات حاصل کریں یا ہول سیل مارکیٹ میں جاکر جائزہ لے کے کہاں سے آپ کو سامان مناسب قیمت اور رعایت میں ملتا ہے تا کہ آپ معیاری اور سستا سامان خرید سکیں سامان میں تمام ضرورت کا سامان لیں چاہے کم تعداد میں ہی کیوں نہ ہو تاکہ آپ کا گاہک خالی ہاتھ نہ جا سکے 
سامان میں موبائل چارجر، ایئر فون ،ہیڈ فون، ٹیمپر گلاس موبائل پاوچ ،پاور ہیٹک ،یو ایس بی کیبل ،وائرلیس چارجر بیٹری ،سیلفی اسٹک ،میموری کارڈ وغیرہ ضروری ہیں 



دوکان پر لگنے والی لاگت 

دوکان کو مکمل تیار کرنے میں تقریبا ایک لاکھ روپے لگ جاتے ہیں اور سامان لینا آپ پر منحصر کرتا ہے کہ دکان چھوٹے پیمانے پر ہے یا بڑے پر ۔اگر چھوٹے پیمانے پر کام کر رہے ہیں تو پچاس ہزار سے ایک لاکھ کا سامان دوکان میں رکھ سکتے ہیں یعنی آپ تین لاکھ سے چار لاکھ میں دکان شروع کر سکتے ہیں 

دوکان سے حاصل ہونے والا منافع 

کوئی بھی کاروبار ایک دن ایک ہفتے ایک مہینے میں نہیں چل سکتا کاروبار کو چلنے میں تین سے چار مہینے لگ جاتے ہیں جب کاروبار چل جائے تو آپ کاروبار سے پچاس ہزار سے 80 ہزار آرام سے کما سکتے ہیں 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے