فرنچ فرائز /چپس بیچ کر پیسے کیسے کمائیں |how to earn money by selling french fries/chips in urdu
آلو بڑے، چھوٹے سب کی پسند ہے ، آلو سے مختلف پكوان بنتے ہیں لیکن فر نچ فرائز /چپس بچے بڑے سبھی کھانا پسند کرتے ہیں چپس تھوڑی کرنچی ہو تو کیا بات ہے
اگر آپ پارٹ ٹائم بزنس کرنا چاہتے ہیں اور محنت بھی کم ہو تو آپ فرنچ فرائز کا اسٹال لگا سکتے ہیں
فریج پرائس کا اسٹال آپ اپنے محلے میں بھی لگا سکتے ہیں پارک کے سامنے،رش والی جگہ یا کسی چوک کے پاس بھی لگا سکتے ہیں
- ضرور پڑھیں شوارما کا کاروبار کیسے شروع کیا جائے
فرنچ فرائز پر ہونے والی لاگت
اسٹال / ٹھیلا 3000 چولہا، فرائز تلنے والی مشین ،کڑاہی، چمچ فرائز ڈالنے کے لئے چھنا ،شاپر ،گتے کے ڈبے ان سب پر 15000 یعنی 18 سے 20 ہزار آپ کا اسٹال اور سامان آجائے گا
آلو کی قیمت میں اتار چڑھاؤ رہتا ہے کبھی سو کے ڈھائی کلو تو کبھی 80 روپے کلو
آپ فرائز کی قیمت آلو کی قیمت کے حساب سے زیادہ یا کم کر سکتے ہیں
فر نچ فرائز سے کتنا منافع ہو سکتا ہے
ایک کلو فرائز 150 روپے کلو ہو تو اگر آلو 80 روپے کلو ،گیس ،گھی کا خرچہ شامل کرکے 110 روپے کلو قیمت بن جائے گی یعنی چالیس روپے بچت جب آلو سستے ہوں گے تو بچت بھی بڑھ جائے گی اور روز کی دس کلو فرائز پر چار سو روپے منافع جتنی زیادہ فر ائز بکے گی اتنی ہی بچت بڑھتی جائے گی۔آپ دو سے تین گھنٹے کام کرکے ماہانہ 8 سے 10 ہزار روپے کما سکتے ہیں
فرنچ فرائز / چیپس بنانے کا کاروبار ایک پارٹ ٹائم کاروبار کے طور پر آپ کر سکتے ہیں اور اس سے منافع کما سکتے ہیں
0 تبصرے