ٹشو پیپر بنانے کا کاروبار |How To Start Tissue Paper Business in urdu
ٹشو پیپر روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی ضروری اور مفید چیز ہے لوگ ہاتھ ،منہ صاف کرنے کے لئے ٹیشو پیپر استعمال کرتے ہیں گھر ہو یا دکان ہوٹل ہویا ڈھابہ،فیکٹری، دفتر ہر جگہ ٹشو پیپر لازمی استعمال ہوتا ہے
یہ یہ ایک ایسا کاروبار ہے کہ جو آگے آگے بڑھتا ہی جائے گا کم نہیں ہوگا کیونکہ اس کے استعمال میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے
ٹشو پیپر کی مارکیٹ میں کافی مانگہے بہت کم لوگ یہ کاروبار کر رہے ہیں ٹشو پیپر بنانے کا کام چند لوگوں کی مدد سے شروع کیا جا سکتا ہے
خام مال
ٹشو پیپر بنانے کے لیے پیپر رولز کی ضرورت ہوتی ہے پیپر رولز کی قیمت تقریبا 80 روپے کلو ہے
- ضرور پڑھیں سیلو ٹیپ بنانے کا کاروبار کیسے شروع کریں
ٹشو پیپر بنانے والی مشین
ٹشو پیپر مشین مکمل طور پر خودکار ہوتی ہے مشین کو سادہ کاغذ سے جوڑ دیا جاتا ہے پیپر بن کر باہر آ جاتا ہے یہ مشن تقریبا 10 سے 12 لاکھ میں مل جائے گی
ٹشو پیپر بنانے کے لیے درکار جگہ
ٹشو پیپر بنانے کے لیے آٹھ سو مربع فٹ جگہ درکار ہوگی جس میں ٹشو پیپر بنانے اور پیک کرنے کی مشین آرام سے لگا سکتے ہیں جگہ آپ کرائے پر بھی لے سکتے ہیں
ٹیشو پیپر بنانے کا طریقہ
- مشین میں رولنگ کی جگہ پر پیپر لگائیں یہاں سے پیپر رول ایک سرا مشین میں ڈالا جاتا ہے
- اگر آپ رنگین ٹشو پیپر بنانا چاہتے ہیں تو مشین میں دی گئی رنگین جگہ پر رنگ لگا کر اس میں کاغذ شامل کریں
- پہلے کاغذ رول کا حصہ ابھارا جاتا ہے ایمبوسنگ کے لئے مشین میں ایمبوسنگ رول لگایا جاتا ہے ایمبوسنگ رول سے گزرنے کے بعد پیپر رول شفاف ہو جاتا ہے
- ایمبوسنگ کے بعد کاغذ مشین کے فولڈنگ سیکشن میں جاتا ہے اس حصے میں کاغذ ٹیشو پیپر کی طرح فولڈ ہو جاتا اور کاٹنا شروع ہو جاتا ہے
- کٹنے کے بعد ٹیشو پیپر مکمل طور پر تیار ہو جاتا ہے
ٹشو پیپر کی پیکیجنگ
پیکنگ کے لیے اپنے برانڈ کا نام استعمال کر سکتا ہے پر پیکٹ میں 80 یا 100 پیپر رکھ سکتے ہیں بنڈل بنا کر آرڈر کے مطابق بڑے پیٹ میں پیک کر کے سپلائی کر سکتے ہیں
ٹیشو پیپر کی مارکیٹنگ
آپ اسے ہول سیل اور ریٹیل دونوں طریقوں سے بیچ سکتے ہیں آپ آن لائن بھی بیچ سکتے ہیں اور آف لائن بھی آپ اسے بیچنے کے لئے اپنے سیلزمین بھی رکھ سکتے ہیں جو دکانوں پر جاکر آپ کا مال سپلائی کر سکتے ہیں
0 تبصرے